ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری، ان کی اگلی فلم کی آگئی خبر

شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ اورمیڈیا گلیارے میں اب ان کی اگلی فلم کولے کرقیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ ان کی مانیں تو شاہ رخ خان جلد ہی آئندہ فلم پردستخط کرنے والے ہیں۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری، ان کی اگلی فلم کی آگئی خبر
شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ اورمیڈیا گلیارے میں اب ان کی اگلی فلم کولے کرقیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ ان کی مانیں تو شاہ رخ خان جلد ہی آئندہ فلم پردستخط کرنے والے ہیں۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کچھ وقت سے فلموں سے دورہیں۔ 2018 میں آئی ان کی فلم 'زیرو' کے بعد سے ان کی طرف سےاگلی فلم کے بارے میں کوئی اعلان نہیں ہا ہے۔ ایسے میں ان کے مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ اورمیڈیا گلیارے میں اب ان کی اگلی فلم کولے کرقیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ ان کی مانیں تو شاہ رخ خان جلد ہی آئندہ فلم پردستخط کرنے والے ہیں۔


بالی ووڈ ہنگامہ کی خبرکے مطابق پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم رازاینڈ ڈی کے، اٹلی کماراورراجکمارہیرانی جیسے بڑے فلمسازوں کے ساتھ آئندہ فلم کرسکتے ہیں، لیکن اب اس بات کی قیاس آرائی میں اضافہ ہوگیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم راجکمارہیرانی کے ساتھ کرسکتے ہیں۔





میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اس فلم کی شوٹنگ اپریل یا مئی 2020 میں شروع ہوسکتی ہے۔ فلمساز اس فلم کو2021 میں ریلیزکرنے کا پلان کررہے ہیں۔ حالانکہ اس فلم سے منسلک کاسٹ اوراسٹوری کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔



واضح رہےکہ اس سےقبل بھی شاہ رخ خان کی اگلی فلم دستخط کرنے کولے کرخبریں آئی ہیں۔ اس پرخود شاہ رخ خان نےٹوئٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہرکیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا، 'مجھے میرے پیچھے اورمیری غیرموجودگی میں یہ پتہ چلنا کہ میں نے کئی فلمیں دستخط کی ہیں، کافی اچھا ہے۔ حالانکہ ان کے بارے میں خود مجھے نہیں پتہ۔ دوستوں میں تبھی فلم کررہا ہوں گاجب میں ایسا کہوں گا، ورنہ یہ سچ نہیں ہوگا'۔
First published: Dec 28, 2019 10:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading