بالی ووڈ میں ان دنوں کئی بڑی فلمیں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ۔ اسی درمیان جلد ریلیزہونے والی ایک فلم نے زبردست ہلچل مچادی ہے ۔ شاندار ٹریلر کے بعد حال ہی میں فلم کا دھماکہ دار گانا بھی ریلیز ہوا ہے ۔ یہ گانا اتنی بولڈنیس نے بھرا ہے کہ اس کی شروعات میں ہی وارننگ دیدی گئی ہے ۔ ہم ورون دھون ، شردھا کپور اور نورا فاتحی کی فلم اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی کی بات کررہے ہیں ۔ اس فلم کا گانا گرمی سانگ ریلیز ہوچکا ہے ، اس گانے میں نورا فاتحی کی بولڈنیس دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے ۔
گرمی سانگ میں نورا فاتحی کی قاتل ادائیں دیکھنے کو ملیں گی ۔ اس گانے کو مشہور ریپر اور سنگر بادشاہ نے گایا ہے ۔ گانے کی شروعات میں ایک وارننگ ہے ، جس میں لکھا ہے : خبر دار ، جوآپ دیکھنے جارہے ہیں وہ اتنا ہاٹ ہے کہ اس کو نظر انداز کرنا مشکل ہے ۔ وارننگ کے بعد نورا فاتحی بولڈ انداز میں نظر آتی ہیں ۔ ان کا قہر برپا کرتا انداز دیکھ کر ورون دھون دیوانے ہوتے نظر آرہے ہیں ۔
اس گانے کو نیہا ککڑ اور بادشاہ نے گایا ہے ۔ یہ گانا کل ہی ریلیز ہوا ہے اور کچھ ہی گھنٹوں میں اس کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ نورا کے دیگر گانوں کی طرح یہ بھی انٹرنیٹ پر زبردست تہلکہ مچانے والا ہے ۔ ساتھ ہی ورون اور نورا کے ڈانس کو دیکھ کر بھی صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ اس فلم میں شاندار ڈانس دیکھنے کو ملے گا ۔ اس سے پہلے اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی کا گانا مقابلہ بھی ریلیز ہوچکا ہے ، جس کو بھی لوگوں نے کافی پسند کیا تھا ۔
اگر فلم کی بات کریں تو ورون دھون اور شردھا کپور کی یہ فلم یوم جمہوریہ کے موقع پر 24 جنوری کو ریلیز ہوگی ۔ ٹی سیریز کے بینر تلے بن رہی اس فلم کو ریمو ڈیسوزا نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی ریمو ڈانس پر مبنی فلمیں بنا چکے ہیں ، جن میں اے بی سی ڈی اور اے بی سی ڈی 2 شامل ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔