ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس کو لیکر سبرامنیم سوامی نے بالی ووڈ کے تینوں خان، سلمان۔عامر اور شاہ رخ پر اٹھائے سوال، بولے یہ چپی کیوں؟

سشانت سنگھ راجپوت مبینہ خودکشی (Sushant Singh Rajput Suicide Case) کیس سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والے سبرا منیم سوامی (Subramanian Swamy) نے ٹویٹر پر بالی ووڈ کے تنیوں خان یعنی شاہ رخ خان(Shah Rukh Khan)، سلمان خان(Salman Khan)، عامر خان (Aamir Khan) پر نشانہ سادھا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس کو لیکر سبرامنیم سوامی نے بالی ووڈ کے تینوں خان، سلمان۔عامر اور شاہ رخ پر اٹھائے سوال، بولے یہ چپی کیوں؟
سبرا منیم نے تینوں خان پر سادھا نشانہ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی (Sushant Singh Rajput Suicide Case) کیس کے بعد سے مسلسل سوشل میڈیا پر ان کے ان کی موت کو لیکر سی بی آئی جانچ کی مانگ چل رہی ہے۔ ایک کامیاب اور ابھرتا اداکار اپنی زندگی کو ایسے کیسے ختم کرسکتا ہے؟ اس بات کو لیکر سبھی پریشان ہیں۔ اس کیس کی جانچ کی مانگ ان کے فینس اور انڈسٹری کے کئی اسٹارس کررہے ہیں۔ حال ہی میں اس معاملے پر ایک نیا موڑ تب آیا جب بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کو لیکر ایک نئی مہم شروع کی۔ سشانت سنگھ راجپوت کو انصاف دلانے کیلئے سبرا منیم سوامی ان لووں کے ساتھ کھڑے ہیں جو مسلسل اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کررہے ہیں۔ اس درمیان سبرا منیم سوامی نے بالی ووڈ کے تینوں خان (Silence of Three Khan of Bollywood) کی چپی پر سوال اٹھائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والے سبرا منیم سوامی  (Subramanian Swamy)  نے ٹویٹر پر بالی ووڈ کے تنیوں خان یعنی شاہ رخ خان(Shah Rukh Khan)، سلمان خان(Salman Khan)، عامر خان (Aamir Khan) پر نشانہ سادھا ہے۔ سبرا منیم سوامی نے ٹویٹ کرکے ان تینوں اسٹارس کی چپی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا اس وقت بالی ووڈ کے باہو بلی سلمان، شاہ رخ اور عامر سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی پر کیوں خاموش ہیں۔ اس معاملے پر وہ کچھ کیوں نہیں بولتے ہیں۔



سوشانت کی موت کے بعد ان تینوں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر سوگ ظاہر کیا تھا، لیکن اب معاملہ کچھ اور ہی بنتا جارہا ہے۔ سشانت کے مداح بالی ووڈ کے لوگوں سے توقع کر رہے ہیں۔ سشانت  کے فینس کی نظر میں یہ خودکشی کا معاملہ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اقربا پروری کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایسے میں سی بی آئی انکوائری ہونی چاہئے۔ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے اس ٹویٹ کے بعد  سشانت کے مداح بھی اس معاملے پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔


سشانت  سنگھ راجپوت کے فنس ان تصاویر کو بھی وائرل کررہے ہیں۔ جب  سنجے دت کے لئے پورا بالی ووڈ ایک ہوا تھا۔

آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی تھیں کہ انہوں نے اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کے لئے تمام ضروری دستاویزات تیار کرنا شروع کردئے ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے ایک وکیل بھی مقرر کیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 11, 2020 04:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading