உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ....سہیل خان نے سلمان- ایشوریہ کے رشتے کی کھولی پول، بولے- جب وہ بھائی کے ساتھ گھر آتی تھیں

    فائل تصویر

    فائل تصویر

    بتا دیں کہ سہیل خان نے ایشوریہ اور سلمان کے رشتہ کے بارے میں متعدد انکشافات کئے تھے

    • Share this:
      سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے پیار کے قصوں سے لے کر اس محبت کی کہانی کے آخر تک ہر کوئی واقف ہے۔ دونوں کا پیار کسی سے چھپا نہیں تھا۔ سلمان اور ایش نے تقریبا 19 سال پہلے فلم ’ہم دل دے چکے سنم‘ میں ساتھ میں کام کیا تھا۔
      یہیں سے ان کی لو اسٹوری کا آغاز ہوا تھا۔ تین سال بعد ان کے پیار کا انجام کچھ ایسا ہوا جو کسی نے نہ سوچا تھا، دونوں کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ایشوریہ نے سلمان پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وہیں سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔ وہیں سہیل خان نے ایشوریہ اور سلمان کے رشتہ کے بارے میں متعدد انکشافات کئے تھے۔
      سہیل، سلمان اور ایشوریہ کے رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے نظرآئے تھے۔ سہیل نے کہا، ’’ اب وہ سب کے سامنے یہ باتیں کہہ رہی ہیں۔ جب وہ سلمان کے ساتھ گھومتی- پھرتی تھیں۔ جب وہ ہمارے گھر پر آتی تھیں تب کیا انہوں نے رلیشن شپ کو قبول کیا تھا؟‘‘۔
      کہا جاتا ہے کہ سلمان خان یہ جاننا چاہتے تھے کہ ایشوریہ انہیں کتنا چاہتی ہیں لیکن وہ سلمان کو لے کر الجھن میں تھیں‘۔ سہیل نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ وویک اورائے کے ساتھ تھیں تب بھی سلمان کے ساتھ رابطے میں رہتی تھیں۔ اس وجہ سے وویک بھی ایشوریہ سے ناراض رہتے تھے۔
      بتا دیں کہ سلمان نے ایشوریہ کے ذریعہ لگائے گئے مارنے- پیٹنے کے تمام الزامات کو غلط قرار دیا تھا۔ سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایشوریہ پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا۔ سلمان کہتے ہیں کہ ،’ میں خود اتنا جذباتی انسان ہوں کہ کوئی مجھے پیٹ سکتا ہے۔ جب میں غمگین ہوتا ہوں تو خود کو نقصان پہنچاتا ہوں دوسروں کو نہیں‘۔ سلمان اور ایشوریہ نے بریک اپ کے بعد کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا۔
      First published: