உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سہیل سیٹھ نے 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ سے کی شادی

    سہیل سیٹھ اور لکشمی مینن

    کرسمس کے موقع پر 55 سال کے سہیل نے 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ لکشمی مینن سے شادی کی۔

    • Share this:
      می ٹوکے تحت الزام لگنے کے بعد سوشل میڈیا سے دور رہے اداکار اور ایڈ مین سہیل سیٹھ نے شادی کر لی ہے۔ 55 سال کے سہیل نے 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ لکشمی مینن سے شادی کی۔ خبروں کی مانیں تو یہ شادی کرسمس کے موقع پر ہوئی۔ شادی کی تمام رسم و رواج گروگرام میں بہت ہی کم لوگوں کی موجودگی میں اد کئے گئے ۔

      شادی میں شامل ہوئے مہنانوں کی بات کریں تو یہاں پرفل پٹیل، شیلا دکشت، جے پانڈا، امر سنگھ ، فلم میکر مظفر علی اور ترن تیجپال شامل تھے۔ سہیل سیٹھ اور لکشمی مینن کے رشتے کی بات کریں تو وہ ایک سال سے ساتھ تھے۔ دونوں نے اسی سال اکتوبر میں منگنی کی۔ منگنی کے فورا بعد چھٹیوں پر چلے گھے تھے۔

      سہیل سیٹھ کی شادی کی خبریں کافی عرصہ سے آرہی تھی۔ لیکن صحیح تاریخ سامنے نہیں آئی تھی۔ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ 25 دسمبر کو شادی ہوگی۔ کیوں کہ ایک انویٹیشن کارڈ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا تھا۔
      First published: