ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سہانا خان کے بولڈ اوتار پر فدا ہوئے لوگ، سرخیاں بٹور رہی ہیں بکنی والی تصاویر

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) اپنے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنی خوبصورتی اور فیشن کے سبب مداحوں کے درمیان کا موضوع بنی رہتی ہے۔

  • Share this:
سہانا خان کے بولڈ اوتار پر فدا ہوئے لوگ، سرخیاں بٹور رہی ہیں بکنی والی تصاویر
سہانا خان کے بولڈ اوتار پر فدا ہوئے لوگ، سرخیاں بٹور رہی ہیں بکنی والی تصاویر

نئی دہلی: شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) اپنے اسٹائل اور فیشن سے اپنے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ مداحوں کو ان کا فیشن سینس بہت پسند ہے۔ اس لئے وہ ان کی ہر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نظر رکھتے ہیں، جو اکثر کسی ویکیشن یا دوستوں کے ساتھ گزارے گئے وقت کی ہوتی ہیں۔ وہ کچھ بھی کر رہی ہوں، لیکن آپ انہیں ہمیشہ اسٹائل میں ہی دیکھیں گے۔ یہ ان کا انداز ہے۔ وہ اپنے فیشن اور اسٹائل کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ہلچل پہل بنائے رکھتی ہیں۔


وہ کراپ ٹاپ اور باڈی کان ڈریسیز سے لے کر کیوٹ سوئٹر تک میں نظر آئی ہیں اور ان کی تصاویر ہی وائرل ہوجاتی ہیں۔ اسی درمیان ان کی ایک ایک پرانی بکنی فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ بے حد بولڈ لگ رہی ہیں۔


آپ تصویر میں سہانا خان کو ان کے چھوٹے بھائی ابراہم کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ تصویر میں سہانا خان ایک رنگ برنگی پہنے اپنا سراہی جیسا فگر دکھا رہی ہیں۔ وہ کھلے بالوں میں سمندر ساحل میں خوبصورت نظارے کا لطف اٹھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہ تصویر میں اپنے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپا رہی ہیں اور انہیں دیکھ کر ابراہم بھی ایسا کر رہا ہے۔


سہانا خان اپنے بھائی کے ساتھ۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/fashioneeya)
سہانا خان اپنے بھائی کے ساتھ۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/fashioneeya)


لوگوں کے درمیان ان کی پاپولرٹی کسی اسٹار سے کم نہیں ہے۔ صرف انہیں ایک شاندار بالی ووڈ ڈیبیو کا انتظار ہے۔ مداح بھی انہیں جلد آن اسکرین دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب سہانا خان نے اپنے گلیمرس اور اسٹائلش انداز سے اس قدر لوگوں کا دھیان کھینچا ہو۔ اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان کی بیٹی اپنے لُکس کو لے کر سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔

فی الحال، وہ پڑھائی کے سلسلے میں نیویارک میں ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنے بارے میں مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔ حال میں سہانا خان نے پنیر کو کدو کش کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ تصویر میں وہ بن سنور کر چیز (پنیر) کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ’سے چیز‘ یہ کیپشن فین کو ان کی تصویر اور ویڈیو کے بارے میں کافی کچھ بتا دیتا ہے۔ سہانا خان کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالوئنگ ہے۔ انہیں ڈیڑھ ملین سے زیادہ لوگ انسٹا گرام پر فالو کرتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 02, 2021 01:02 AM IST