ممبئی: شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اور گوری خان (Gauri Khan) کی لاڈلی سہانا خان (Suhana Khan) کا آج برتھ ڈے ہے۔ سہانا خان، کے برتھ ڈے پر انہیں ہر طرف سے مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ اپنی لاڈلی بیٹی کو جہاں ماں گوری خان پہلے ہی سوشل میڈیا پر وش کرچکی ہیں، وہیں سہانا خان BFF شنایا کپور (Shanaya Kapoor) اور اننیا پانڈے (Ananya Panday) نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں کچھ نایاب تصاویر کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔ تصاویر میں، سہانا خان کو ایک آوٹ ڈور لاونزر پر پول کے پاس، اپنے ڈرنک کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹو شیئر کرتے ہوئے شنایا کپور نے سہانا خان کے ساتھ جو تصاویر شیئر کی ہیں، اس میں وہ کرسی پر بیٹھ کر آرام کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں جہاں سہانا خان منی ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ وہیں شنایا کپور وہائٹ کراپ ٹاپ اور شارٹس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے شنایا کپور نے اسے کیپشن دیا، ’دل سے بہنیں۔‘ اس درمیان شنایا کپور کی ماں مہیپ کپور نے بھی سہانا خان کو برتھ ڈے وش کیا ہے۔ انہوں نے شنایا کپور اور سہانا خان کی بچپن کی پیاری سی تصویر شیئر کی ہے۔

مہیپ کپور نے سہانا خان کو وش کیا برتھ ڈے۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @maheepkapoor)
اننیا پانڈے نے بھی اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعہ سہانا خان کے ساتھ دو پیاری تصویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک میں دونوں کے ساتھ میں کسی ہوٹل میں ساتھ کھانا کھاتے ہوئے اور پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں اس کے علاوہ اننیا پانڈے نے سہانا خان کے ساتھ اپنی ایک بچپن کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں کافی معصوم لگ رہی ہیں۔

بھاونا پانڈے نے بھی دی برتھ ڈے کی مبارکباد۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @bhavanapandey)
سہانا خان کو شنایا کپور اور اننیا پانڈے کے علاوہ ان کی والدہ مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے نے بھی برتھ ڈے کی مبارکباد دی ہے۔ مہیپ کپور نے جہاں شنایا کپور کی کچھ بچپن اور حال ہی کے دنوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ وہیں اننیا پانڈے کی مام بھاونا پانڈے نے بھی ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔