ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سہانا خان کی بکھری زلفوں کے ساتھ تصویر وائرل، گلیمرس اوتار پر فدا ہوئے مداح

بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی لاڈلی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) نے ابھی تک بالی ووڈ میں قدم نہیں رکھا ہے، لیکن فین فالوئنگ کے معاملے میں وہ بڑی بڑی اداکارہ کو ٹکر دیتی ہیں۔ اب ایک بار پھر سہانا خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

  • Share this:
سہانا خان کی بکھری زلفوں کے ساتھ تصویر وائرل، گلیمرس اوتار پر فدا ہوئے مداح
سہانا خان کی بکھری زلفوں کے ساتھ تصویر وائرل، گلیمرس اوتار پر فدا ہوئے مداح

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی لاڈلی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) نے ابھی تک بالی ووڈ میں قدم نہیں رکھا ہے، لیکن فین فالوئنگ کے معاملے میں وہ بڑی بڑی اداکارہ کو ٹکر دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سہانا خان (Suhana Khan Photos) کے لاکھوں فالورس ہیں، جو ان کی ہر سرگرمی پر نظر بنائے رکھتے ہیںَ اسٹار کڈ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، جن پر ان کے مداح بھی خوب پیار برساتے ہیں۔ اب ایک بار پھر سہانا خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔


سہانا خان کی یہ تصویر ان کے فین پیج سے شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ بکھری زلفوں کے ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں سہانا خان کا انداز ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ اس سنکسڈ فوٹو میں سہانا خان بلو کلر (نیلے رنگ) کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں، جس میں ان کا نکھرا ہوا لُک سرخیوں میں ہے اور بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سہانا خان نے اپنی ڈریس سے میچنگ بلو نیل پینٹ بھی لگایا ہے، جو تصویر میں واضح طور پر نظر آرہا ہے۔


(تصویر کریڈٹ: @suhanakhan__fb)
(تصویر کریڈٹ: @suhanakhan__fb)


واضح رہے کہ سہانا خان ان دنوں پڑھائی کے سبب نیویارک میں ہیں، جہاں سے سہانا خان کی تصویریں مسلسل سوشل میڈیا پرچھائی ہوئی ہیں۔ سہانا خان اکثر ہی اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔ حال ہی میں سہانا خان نے اپنی کیٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے خود کو بھی کیٹ لیڈی بتایا تھا۔ تصویر میں کیپ لگائے سہانا خان کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ وہیں برتھ ڈے پر بھی سہانا خان کا بولڈ اوتار چھایا ہوا تھا۔ سہانا خان باڈی کان ہائی نیک ڈریس میں نظر آئی تھیں، جس میں ان کا خوبصورت انداز ہر کسی کو پسند آیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 02, 2021 05:13 PM IST