ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سہانا خان فٹ رہنے کے لئے جم میں گھنٹوں بہاتی ہیں پسینہ، تازہ ترین سیلفی میں ٹونڈ باڈی کی فلانٹ

سہانا خان (Suhana Khan) نے اپنی فٹنس کا بھی راز کھول دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مرر سیلفی شیئر کی ہے، جس میں وہ جم میں نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
سہانا خان فٹ رہنے کے لئے جم میں گھنٹوں بہاتی ہیں پسینہ، تازہ ترین سیلفی میں ٹونڈ باڈی کی فلانٹ
سہانا خان (Suhana Khan) نے اپنی فٹنس کا بھی راز کھول دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مرر سیلفی شیئر کی ہے، جس میں وہ جم میں نظر آرہی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی لاڈلی سہانا خان (Suhana Khan) نے ابھی تک انڈسٹری سے دوری بنا رکھی ہے۔ انہوں نے بھلے ہی بالی ووڈ میں قدم نہیں رکھا ہو، لیکن فین فالوئنگ کے معاملے میں وہ کسی اداکارہ سے پیچھے نہیں ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے لاکھوں فالور ہیں، جو ان پر پیار لٹاتے رہتے ہیں۔ آئے دن سہانا خان (Suhana Khan Photos) اپنی تصویریں شیئر کرتی ہیں، جن پر ان کے مداح خوب پیار برساتے ہیں۔ وہ اپنی خوبصورتی کے ساتھ ہی فٹنس کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اکثر ہی باڈی کان ڈریس میں انہیں ان کی ٹونڈ باڈی فلانٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


ایسے میں سہانا خان نے اپنی فٹنس کا بھی راز کھول دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مرر سیلفی شیئر کی ہے، جس میں وہ جم میں نظر آرہی ہیں۔ جی ہاں، سہانا خان فٹ رہنے کے لئے جم میں خوب پسینہ بہاتی ہیں، جس کا ثبوت ان کی یہ تازہ ترین سیلفی ہے۔ اسٹار کڈ کی یہ تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر ان کے مداح بھی جم کر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ان کی فٹنس دیکھنے کے بعد مداح ان کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پا رہے ہیں۔


تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام suhanakhan2
تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام suhanakhan2


سہانا خان کے کئی فین پیج سے ان کی یہ تصویر شیئر کی جارہی ہے۔ صارف بھی کمنٹ اور لائک کے ذریعہ ان کی تصویر پر خوب پیار برسا رہے ہیں۔ حالانکہ، اکثر ہی سہانا خان اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، لیکن جم سے انہوں نے یہ پہلی بار اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ ان دنوں اسٹار کڈ اپنی ایجوکیشن کے سبب نیویارک میں ہیں۔ حال ہی میں فادرس ڈے کے موقع پر بھی سہانا خان نے پاپا شاہ رخ خان کے ساتھ بے حد خوبصورت تصویر شیئر کی تھی، جو کہ ان کے بچپن کے دنوں کی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 22, 2021 01:54 PM IST