ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سہانا خان نے شیئر کی دوستوں کے ساتھ بولڈ تصویر، اس لڑکے کی ہر طرف ہو رہی ہے چرچا

سہانا خان (Suhana Khan) نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں سہانا خان کا انداز ان کے مداحوں کے درمیان خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس تصویر میں سہانا خان بلو کراپ ٹاپ اور بلو پینٹ میں نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
سہانا خان نے شیئر کی دوستوں کے ساتھ بولڈ تصویر، اس لڑکے کی ہر طرف ہو رہی ہے چرچا
سہانا خان نے شیئر کی دوستوں کے ساتھ بولڈ تصویر (photo credit: instagram/@suhanakhan2)

ممبئی: بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) اپنے اسٹائل کے سبب ہمیشہ ہی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی سرگرم ہیں اور اپنے انداز کے سبب سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سہانا خان (Suhana Khan Bold Photo) سوشل میڈیا پر اپنی ایک سے بڑھ کر تصویر شیئر کرتی ہیں۔ ان کے مداحوں کو بھی ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس کے علاوہ سہانا خان کے بولڈ انداز سے بھی انٹرنیٹ پر ہمیشہ آگ لگتی رہتی ہے۔


حال ہی میں سہانا خان (Suhana Khan) نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں، لیکن اس تصویر میں سب سے زیادہ چرچا ہو رہی ہے سہانا خان کے ساتھ نظر آرہے لڑکے کی۔ سہانا خان جس طرح سے اس مسٹری بوائے کے ساتھ پوز دے رہی ہیں، ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ ہے کون۔ اس کے علاوہ تصویر میں سہانا خان بلو کراپ ٹاپ اور بلو پینٹ میں نظر آرہی ہیں، جس میں ہمیشہ کی طرح وہ کافی ہاٹ لگ رہی ہیں۔

سہانا خان کا یہ لُک کافی اسٹنگ لگ رہا ہے۔ حال ہی میں سہانا خان کی نائٹ پارٹی کی تصویریں بھی خوب سرخیوں میں رہی تھیں۔ اس دوران بھی جو سب سے زیادہ چرچا میں رہا، وہ تھا ان کا بولڈ اوتار۔ معلوم ہو کہ سہانا خان ان دنوں پڑھائی کے سلسلے میں نیویارک میں ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنے بارے میں مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔


(photo credit: instagram/@suhanakhan2)
(photo credit: instagram/@suhanakhan2)


حال ہی میں سہانا خان نے اپنی کچھ تصویریں اور ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ سہانا خان کچھ وقت پہلے ہی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے نیویارک واپس گئی ہیں۔ شاہ رخ خان اور ابرام خان انہیں ایئر پورٹ چھوڑنے بھی پہنچے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 16, 2021 05:04 PM IST