ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سہانا خان نے خاص انداز میں والد شاہ رخ خان کو دی مبارکباد ، تصویر شیئر کرکے کہی یہ بڑی بات

سہانا خان نے جو تصویر شیئر کی ہے ، اس کے ساتھ انہوں نے شنایا کو بھی یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے ۔ سہانا نے تصویر کے ساتھ شاہ رخ اور شنایا کپور دونوں کی عمر بھی اپ ڈیٹ کی ہے 55 اور 21 ۔

  • Share this:
سہانا خان نے خاص انداز میں والد شاہ رخ خان کو دی مبارکباد ، تصویر شیئر کرکے کہی یہ بڑی بات
سہانا خان نے خاص انداز میں والد شاہ رخ خان کو دی مبارکباد ، تصویر شیئر کرکے کہی یہ بڑی بات

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنا 55 واں یوم پیدائش منارہے ہیں اور انہیں ہر طرف سے مبارکبادی مل رہی ہے ۔ ان کی بیٹی سہانا خان نے بھی انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی ۔ والد شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر سہانا خان نے ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے ۔ سہانا نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے ، جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا : میرے بیسٹ فرینڈس کو برتھ ڈے کی مبارکباد ۔ سہانا نے جو تصویر شیئر کی ہے ، اس کے ساتھ یہ بتایا ہے کہ یہ تصویر کب کی ہے ۔


سہانا خان کی اس پوسٹ کے مطابق یہ تصویر دو نومبر 2019 کی ہے ۔ بتادیں کہ سہانا خان کی بیسٹ فرینڈ اور بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بھی شاہ رخ خان کے ساتھ برتھ ڈے شیئر کرتی ہیں ۔ ایسے میں سہانا نے جو تصویر شیئر کی ہے ، اس کے ساتھ انہوں نے شنایا کو بھی یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے ۔




بتادیں کہ ان دنوں آئی پی ایل 2020 کے میچ یو اے ای میں کھیلے جارہے ہیں اور ایسے میں شاہ رخ اور ان کا پورا کنبہ دبئی میں ہی ہے ۔ حال ہی میں شاہ رخ کی سہانا اور آرین کے ساتھ تصویریں سامنے آئی تھیں ، جس میں وہ اپنی ٹیم کے کے آر کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے تھے ۔ سہانا اور شاہ رخ خان کی یہ تصویر کافی وائرل ہوئی تھی ، جس میں والد اور بیٹی کی ٹوئننگ دیکھ کر ہر کوئی ان کی جوڑی کو دنیا کی بہترین باپ و بیٹی کی جوڑی بتا رہا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 02, 2020 03:44 PM IST