بی جے پی جوائن کرنے کے بعد اب سنی دیول کہیں گے ممبئی کو الوداع، یہاں لیں گے نیا گھر
سنی دیول
سنی دیول پنجاب کی گرداس پور سیٹ سے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے۔ وہیں اسی درمیان خبریں آرہی ہیں کہ سنی دیول عوام کے درمیان رہنے اور ان کا بھروسہ جیتنے کی کوشش دل و جان سے کر رہے ہیں
حالی ہی میں بالی ووڈ کے پہلے ایکشن سپر اسٹار سنی دیول نے بی جے پی کا ہاتھ تھاما ہے۔ سنی دیول پنجاب کی گرداس پور سیٹ سے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے۔ وہیں اسی درمیان خبریں آرہی ہیں کہ سنی دیول عوام کے درمیان رہنے اور ان کا بھروسہ جیتنے کی کوشش دل و جان سے کر رہے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اب وہ گرداس پور میں ہی بسنے کا من بنارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ گرداس پور میں جلد ہی ایک نیا گھر لینے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے ونود کھنہ نے عوام سے جڑے رہنے کیلئے گرداسپور میں ہی گھر خرید لیا تھا۔ بتادیں کہ اداکار سے لیڈر بنے سنی دیول بالی ووڈ میں تو کچھ خاص کمال نہیں کر پارہے ہیں لیکن سیاست میں اترنے کے بعد وہ انتخابی جنگ جیتنے کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک دینا چاہتے ہیں۔ جس کیلئے وہ ونود کھنہ کے ہی قدم پر چل رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف سنی بھی ونود کھنہ کی ہی طرح کامیاب ہونے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایک نہیں چھ۔چھ مرتبہ پردے پر پٹک چکے ہیں بالی ووڈ اداکار سنی دیول 'سنی دیول کے بی جے پی جوائن کرتے ہی پاکستان میں بڑھائی گئی ہینڈ پمپ کی سکیورٹی'
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔