உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کٹرینہ کیف سے منگنی کی خبروں پر کیسا تھا وکی کوشل کے والدین کا رد عمل، بھائی نے کیا انکشاف

    کٹرینہ کیف سے منگنی کی خبروں پر کیسا تھا وکی کوشل کے والدین کا رد عمل، بھائی نے کیا انکشاف ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @katrinakaif/@vickykaushal09

    کٹرینہ کیف سے منگنی کی خبروں پر کیسا تھا وکی کوشل کے والدین کا رد عمل، بھائی نے کیا انکشاف ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @katrinakaif/@vickykaushal09

    بالی ووڈ اداکار وکی کوشل (Vicky Kaushal ) اور اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کو لے کر پچھلے دنوں خبریں آئی تھیں کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے ، جس کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے ان خبروں کو خارج کر دیا تھا ۔ اب وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل نے بھی ان خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ گلیاروں میں کچھ عرصے سے یہ بات گردش کررہی ہے کہ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کٹرینہ کیف ریلیش شپ میں ہیں ۔ تاہم ابھی تک دونوں نے اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے ۔ لیکن وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کو لے کر پچھلے دنوں خبریں آئی تھیں کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے ، جس کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا ۔ اب وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل نے بھی ان خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ وکی اور کٹرینہ کی منگنی کی خبروں پر ان کے اہل خانہ کا کیا رد عمل تھا ۔

      اسپاٹ بوائے سے بات کرتے ہوئے سنی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ وکی صبح جم گئے تھے ، تبھی ان کی اور کٹرینہ کی منگنی کی افواہیں آنے لگیں ، اس لئے جب وہ گھر لوٹے تو امی اور ابو نے مذاق میں ان سے پوچھا : 'ارے یار ، تیری منگنی ہو گئی ، مٹھائی تو کھلا دے ۔ اس پر وکی نے کہا کہ جتنی اصلی منگنی ہوئی ہے ، اتنی ہی اصلی مٹھائی بھی ہوگی ۔

      سنی نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ سب کہاں سے آیا ، لیکن ہم سب اس کی وجہ سے کافی ہنس رہے تھے ۔ وکی اور کٹرینہ کی منگنی کی خبروں کو پہلے ہی اداکار کا کنبہ غلط بتا چکا ہے ۔ حالانکہ  دونوں کے طویل عرصے سے ریلیشن شپ میں ہونے کی خبریں ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)





      کٹرینہ نے ممبئی میں وکی کوشل کی فلم بھوت پارٹ ون : دی ہانٹیڈ شپ کے پریمیئر میں بھی شرکت کی تھی ۔ وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو کٹرینہ کیف کو اکشے کمار کے ساتھ روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی کی ریلیز کا انتظار ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ان دنوں منیش شرما کی فلم 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں ۔ وہ ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ فون بھوت میں بھی نظر آئیں گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: