ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس آنے والی فلم میں بیحد بولڈ سین کی شوٹنگ کرنے یہاں آرہی ہیں سنی لیونی اور یہ ہاٹ اداکارہ

سنی لیونی اورمندانا کریمی آ رہی ہیں نوئیڈا، فلم کی شوٹنگ کے لئے کریں گی بیحد بولڈ سین

  • Share this:
اس آنے والی فلم میں بیحد بولڈ سین کی شوٹنگ کرنے یہاں آرہی ہیں سنی لیونی اور یہ ہاٹ اداکارہ
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی

ایڈلٹ اسٹار سے ریئلٹی اسٹار اور پھر بالی ووڈ ایکٹرس تک کا سفر طرے کرنے والی سنی لیونی آج انڈسٹری کی ٹاپ ایکٹرسز میں شمار ہو چکی ہیں۔ انہوں نے انڈسٹری میں پہلا قدم رکھا تو اپنے بیک گراؤنڈ کے چلتے خوب دقتیں جھیلنی پڑیں۔ حالانکی سنی نے کافی سنجیدگی اور صبر سے اس سب کوسنبھالا اور آج وہ اپنے اچھے برتاؤ کی وجہ سے سبھی کا دل جیت چکی ہیں۔ حالانکہ وہ ابھی تک اپنی پہچان فلموں میں دئے بولڈ سین سے ہی بنا پائی ہیں۔ فلموں میں یا تو ان کے انٹیمیٹ سین وائرل ہوتے ہیں یا پھر سنی کا دھماکیدار آئیٹم ڈانس۔۔۔

وہیں ان دنوں سنی لیونی کو لیکر ایک ایسی خبر آرہی ہے کہ جسے سن کر یو پی کے نوئیڈا شہر میں رہنے والے لوگ خوش ہوجائیں گے۔ تو خبر کچھ ایسی ہے کہ سنی لیونی نوئیڈا آرہی ہیں اور وہ بھی لوگوں کے درمیان۔۔ ان کے ساتھ بالی ووڈ کی ایک اور بولڈ ، خوبصورت اداکارہ ہوں گی۔ یہ اداکارہ ہیں مندانا کریمی۔ یہ وہی ایکٹرس ہیں جنہوں نے 'کیا کول ہیں ہم3' میں زبردست بولڈ سین دئے تھے۔

بالی ووڈ کی یہ دو سپر ہاٹ ڈاکارائیں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے نوئیڈا آرہی ہیں۔ یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جس کا نام ہوگا "کوکا کولا"۔۔۔ اس  فلم  میں  دونوں  ایکٹرس  بیحد  بولڈ  سین  کرتی  نظرآئیں گی۔  اس فلم کی پوری شوٹنگ نوئیڈا میں ہی ہوگی۔ یہ فلم جون میں شروع ہوگی۔ یعنی جون میں ہی سنی لیونی اور مندانا کریمی نوئیڈا آئیں گی اور اگر آوٹ ڈور شوٹنگ ہوئی تو شاید ان کے فینس انہیں سامنے سے بھی دیکھ پائیں گے۔۔


مندانا کریمی نے ایک اخبار کو دئے انٹرویو میں بتایا کہ اس فلم میں وہ گرے شیڈ کردار میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کیلئے انہوں نے کئی راؤنڈ آڈیشن دئے جس کے بعد ہی انہیں فلم میں لیاگیا۔ مندانا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کریئر کے پیک میں شادی کرلی تھی اور ان کے شوہر نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلموں میں کام کریں۔۔۔ اسی کے مد نظر انہوں نے 1 سال سے کوئی فلم نہیں کی ہے لیکن اب وہ بالی ووڈ میں لوٹ آئی ہیں۔

First published: May 30, 2019 11:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading