ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری سے بھڑیں سنی لیونی، ہریانوی گانے پر دھماکیدار ڈانس، دیکھیں ویڈیو

سنی لیونی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر آپ چونک جائیں گے۔

  • Share this:
سپنا چودھری سے بھڑیں سنی لیونی، ہریانوی گانے پر دھماکیدار ڈانس، دیکھیں ویڈیو
سنی لیونی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر آپ چونک جائیں گے۔

جیسے ہی ہریانوی گانا، تیری آکھیا کا یو کاجل کہیں سنائی دیتا ہے ویسے ہی سپنا چودھری کا ڈانس یاد آجاتا ہے۔ ایک اسٹیج شو کے دوران سپنا چودھری نے اس گانے پر پرفارم کیا تھا۔ ان کے اسی ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر ایسا وائرل ہوا کہ بس آج سپنا اسٹار بن چکی ہیں۔ یہ گانا سپنا چودھری کی وجہ سے وائرل ہوگیا تھا اور خوب پسند بھی کیا گیا تھا۔ وہیں اب سنی لیونی نے سپنا چودھری کو زبردست ٹکر دینے کی ٹھان لی ہے۔ سنی لیونی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر آپ چونک جائیں گے۔


دراصل ان دنوں سنی لیونی پر ٹک ٹاک کا بخار چڑھا ہوا ہے۔ سنی لیونی آئے دن اس ویڈیو ایپ پر اپنی بیحد فنی ویڈیو شیئر کرتی نظر آجاتی ہیں۔ ان کے ویڈیوز آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ وہیں حال ہی میں سنی لیونی ایسے ہی ٹک ٹاک ویڈیو میں سپنا چودھری کو ٹکر دیتی نظر آئیں۔


انہوں نے سپنا چودھری کے مشہور گانے تیری آکھیا کا یو کاجل پر دھماکیدار ڈانس کیا۔ سنی لیونی کا یہ ڈانس کافی فنی تھا۔ اس ویڈیو میں سنی لیونی عجیب و غریب اسٹیپ کرتی نظر آرہی ہیں۔


First published: Apr 13, 2019 10:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading