آپ کو سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی کا ٹیٹو تو یاد ہی ہوگا۔۔۔ یہ ٹیٹو ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر ایک نئی اور دلچسپ فلم لیکر لوٹ رہا ہے۔۔ ٹیٹو یعنی اداجار سنی نظر کی نئی فلم کا نام ہے'جھوٹا کہیں کا'۔ اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی رلیز ہو چکا ہے۔ وہیں اب اس فلم کا نیا گانا رلیز ہونے والا ہے حال ہی میں اس گانے کا ٹیزر رلیز ہوا ہے۔ اس ٹیزر نے آتے ہی سوشل میڈیا پرسنسنی مچاد ی ہے۔ جس کی وجہ ہیں ریپر ہنی سنگھ اور اداکارہ سنی لیونی۔ اس فلم کے گانے سے ہنی سنگھ ، سنی لیون کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔
اس گانے کے ٹیزر سے معلوم چلتا ہے کہ اس میں ہنی سنگھ کے گانے 'فنک لو' کو ریوائیو کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس گانے میں سنی لیون الگ ہی ہاٹ اوتار میں نظر آرہی ہیں۔ آپ نے اب تک سنی لیونی کے کئی آئیٹم گانے دیکھے ہوں گے لیکن حال ہیں میں رلیز ہوئے اس گانے کے ٹیزر میں سنی لیون جل پری کے لک میں نظر آرہی ہیں اور تو اور اس گانے کے ٹیزر میں بچے بھی نظر آرہے ہیں۔ یہان دیکھیں اس دھماکیدار گانے کا ٹیزر۔۔۔
اس سے پہلے سنی لیون ہنی سنگھ کے ساتھ 'راغنی ایم ایم ایس 2' کے گانے چار بوتل ووڈکا میں کام کرچکی ہیں۔۔۔

فلم کی بات کریں تو اس میں اداکار رشی کپور طویل وقت کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ فلم میں سنی سنگھ ، جمی شیر گل، اونکار کپور اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو دیکھیں تو اس میں زبردست فیملی ڈرامہ ،ڈھیر سارا جھوٹ ہے اور جھوٹ والی سچوئیشن میں کامیڈی کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔ اس فلم میں سنی سنگھ اونکار کپور رشی کپور کے بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں جمی شیرگل اپنے موالی انداز میں دھمال مچا رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا تھا، سمیپ کانگ کے ذریعے ڈائریکٹ کی گئی یہ فلم 19 جولائی کو رلیز ہو رہی ہے۔۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔