உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کے اس شخص کے پاس سنی لیونی کیلئے آر ہی ہیں کالس ، لوگ کررہے ہیں ایسے مطالبات ، جانیں آخر کیوں ؟

    اداکار سنی لیونی کی فائل فوٹو

    اداکار سنی لیونی کی فائل فوٹو

    ایک پرائیویٹ کمپنی میں سینئر ایگزیکٹو پنیت اگروال نے موریہ انکلیو میں اس کی شکایت درج کرائی ہے ۔ ان کے مطابق گزشتہ دو سے تین دنوں سے انہیں فحش اور نازیبا زبان میں بولنے والے لوگوں کے فون آرہے ہیں ۔

    • Share this:
      اداکارہ سنی لیونی کے کریزی فینس کی وجہ سے دہلی کا ایک شخص کافی پریشان ہے ۔ دراصل حالیہ ریلیز فلم ارجن پٹیالہ کے ایک ڈائیلاگ میں سنی لیونی ایک فون نمبر شیئر کرتی ہیں ، جو کہ حقیقت میں دہلی کے پیتم پورہ کے موریہ انکلیو میں رہنے والے ایک شخص کا نمبر ہے ، لیکن فینس نے اس کو سنی لیونی کا فون نمبر سمجھ لیا اور اس پر کال کرکے فحش مطالبات شروع کردئے ، جس کی وجہ سے یہ شخص کافی پریشان ہے ۔

      ایک پرائیویٹ کمپنی میں سینئر ایگزیکٹو پنیت اگروال نے موریہ انکلیو میں اس کی شکایت درج کرائی ہے ۔ ان کے مطابق گزشتہ دو سے تین دنوں سے انہیں فحش اور نازیبا زبان میں بولنے والے لوگوں کے فون آرہے ہیں ۔

      اطلاعات کے مطابق شکایت کنندہ نے بتایا کہ فلم ارجن پٹیالہ میں سنی لیونی جو موبائل نمبر بتاتی ہیں وہ ان کا ہے ۔ جمعہ کو فلم ریلیز ہوئی ، تب سے اب تک ان کے پاس 500 سے زیادہ فحش کالس آچکی ہیں ۔ کال کرنے والا فحش ویڈیو کی ڈیمانڈ کرتا ہے ۔

       sunny leone

      پنیت اگروال کے مطابق 26 جولائی کو فلم کی ریلیز ہونے کے بعد مجھے ایک کال آئی ، جس میں وہ سنی لیونی سے بات کرانے کیلئے کہہ رہا تھا ۔ مجھے لگا کہ کوئی مجھ سے مذاق کررہا ہے ۔ مگر اس کے بعد کئی کالس آنے لگیں ، جس کے بعد مجھے پتہ چلا کہ فلم میں سنی لیونی نے میرا نمبر بولا ہے ۔ پنیت مزید کہتے ہیں کہ ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر کال کرنے والے مجھ سے گالی گلوچ بھی کرتے ہیں ۔ میں نے پولیس میں شکایت درج کرادی ہے ۔ تاہم پولیس نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا ہے ۔
      First published: