ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنی لیونی نے سنائی آپ بیتی: انٹیمیٹ، بولڈ سین کی شوٹنگ کرتے وقت گھورتے ہیں 50 لوگ

سنی لیونی نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی سے جڑی کئی باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ خاص طور پر انہوں نے انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کو لے کر اپنی رائے ظاہر کی ہے۔

  • Share this:
سنی لیونی نے سنائی آپ بیتی: انٹیمیٹ، بولڈ سین کی شوٹنگ کرتے وقت گھورتے ہیں 50 لوگ
تصویر:سنی لیونی، انسٹاگرام۔

لاک ڈاؤن کے دوران سنی لیونی لاس اینجلس میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ وہیں سے دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی سے جڑی کئی باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ خاص طور پر انہوں نے انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کو لے کر اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ بتا دے کے سنی لیونی بالی وڈ میں آنے سے پہلے تھے ایک کامیاب پورن اسٹار رہ چکی ہیں۔ ہندوستان کے پنجاب سے تعلق رکھنے والی سنی لیونی عرف کرن جیت کور نے اپنی زندگی میں بے شمار جدوجہد کے بعد اپنی جگہ بنائی ہے۔

ایسے میں کئی مرتبہ ان سے ان کی گزشتہ زندگی کے بارے میں سوال کیےجاتے ہیں۔ لیکن وہ کبھی بھی بہت چھپاتے اپنی گزشتہ زندگی پر بات کرنے میں پریشان نہیں ہوتی ہیں۔ وہ کھل کر اپنی باتوں کو رکھتی ہیں۔ انہوں نے انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کو لیکر اپنی بات رکھی ہے۔

سنی لیونی نے بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا یہ بہت خفا کرنے والا وقت ہوتا ہے جب آپ انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو وہاں 100 لوگ موجود ہوتے ہیں۔ جب وہاں موجود 50 لوگ آپ کو گھور رہے ہوں تو اس طرح کی شوٹنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ وہاں چائے لے کر کیوں کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اگر وہ وہ اداکاری کی دنیا میں نہ ہوتیں تو وہ میک ڈونلڈ کے لیے کام کر رہی ہوتیں۔


تصویر:سنی لیونی، انسٹاگرام۔
تصویر:سنی لیونی، انسٹاگرام۔


حالی میں آئی SEMrush Study کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران جب پوری دنیا میں انٹرنیٹ پر لوگوں کا رجحان بڑھا سب سے زیادہ جن ہندوستانی سلیبریٹیز کو ڈھونڈا گیا ہے ان میں پرینکا چوپڑا کے بعد سنی لیونی ٹاپ پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر بالی وڈ سلیبس میں سب سے زیادہ پرینکا چوپڑا، سنی لیونی اور کتٹرینہ کیف کو لیکر سرچ کیا گیا ہے۔ سرچنگ لسٹ میں دیسی گرل پرینکا چوپڑا کا نام سب سے اوپر ہے۔ پرینکا چوپڑا کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا ہے۔ گوگل پر انہیں 29 لاکھ بار سرچ کیا گیا ہے۔
وہیں دوسرے نمبر پر اداکارہ سنی لیونی کا نام آتا ہے۔ سنی لیونی اپنے بولڈ لک کی وجہ سے ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا لیتی ہیں اور ان کی ہر تصویر وائرل رہتی ہے۔ ایسے میں ان کا انٹرنیٹ پر زیادہ سرچ ہونا لازمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیونی کو 31 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔‌
بات کریں کٹرینہ کیف کی تو انہیں بھی پھنس انٹرنیٹ خوب سرچ کیا ہے۔ کٹرینہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کٹرینہ کو انٹرنیٹ پر 19 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔ کٹرینہ آج کل سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو نظر آرہی ہیں۔‌
وہی بات کریں میل سیلیبس کی تو سلمان خان اور ریتک روشن کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔ سلمان خان 21 لاکھ مرتبہ اور ریتک روشن 13 لاکھ مرتبہ سرچ کے گئے ہیں۔ وہیں دیکھا جائے اگر کرکٹ کی دنیا کی طرف تو وراٹ کوہلی کو بیس لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔
First published: May 31, 2020 07:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading