உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بزرگ خاتون کے ساتھ Salman Khan کے ایسے رویے کو دیکھ کر فینس میں مچی ہلچل، کچھ اس طرح آئے رد عمل

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سلمان اپنی فلم  'انتم: دی فائنل ٹروتھ' (Antim: The Final Truth)‘ کی اسکریننگ سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران ان کی ملاقات ایک بزرگ خاتون سے ہوگئی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سلمان اپنی فلم 'انتم: دی فائنل ٹروتھ' (Antim: The Final Truth)‘ کی اسکریننگ سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران ان کی ملاقات ایک بزرگ خاتون سے ہوگئی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سلمان اپنی فلم 'انتم: دی فائنل ٹروتھ' (Antim: The Final Truth)‘ کی اسکریننگ سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران ان کی ملاقات ایک بزرگ خاتون سے ہوگئی۔

    • Share this:
      سلمان خان  (Salman Khan)   ان دنوں اپنی فلم 'انتم: دی فائنل ٹروتھ' (Antim: The Final Truth)  کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ سلمان کی سخاوت و دریا دلی  کی داستانیں بہت سننے کو ملتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جس پر دبنگ خان کا دل آتا ہے وہ اس کے لیے کچھ بھی کر لیتے ہیں۔ بالی ووڈ میں بہت سے لوگوں کی مدد کرنے کی کہانیاں مشہور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر عمر کے لوگ سلمان کو بہت پسند کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ان کی ایک انجان بزرگ خاتون کی عزت کو دیکھ کر مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
      سلمان خان کا ایک ویڈیو مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں جب ایک بزرگ خاتون ان کے پاس آتی ہیں تو سلمان نے بغیر کسی اسٹارڈم یا احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں قریب بلایا اور پیچھے سے گلے لگا لیا۔ سلمان کے اس رویے سے بزرگ خاتون کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی۔ وہ سلمان کو خوب آشیرواد دے رہی ہیں۔ جلد ہی یہ ویڈیو وائرل ہو گیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      موصولہ اطلاعات کے مطابق سلمان اپنی فلم  'انتم: دی فائنل ٹروتھ' (Antim: The Final Truth)‘ کی اسکریننگ سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران ان کی ملاقات ایک بزرگ خاتون Old Lady سے ہوگئی۔

      اس پوسٹ پر مداح سلمان خان کے رویے کی خوب  تعریف کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سلمان کا باڈی گارڈ شیرا بھی نظر آ رہا ہے۔ سلمان کی اس ادا پر مداح نے لکھا 'سب سے مہربان شخص، اسی لیے میں ان سے پیار کرتا ہوں'۔ دوسرے نے لکھا 'مین ود گولڈن ہارٹ، سپر اسٹار سلمان خان' اور تیسرے نے لکھا 'بھائی کو اسٹار ہونے میں کوئی گھمنڈ  نہیں ہے، اسی لیے ہر کوئی ان سے پیار کرتا ہے'۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: