உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ سربھی چندنا کے ویڈیو کا انٹرنیٹ پر دھماکہ ، سمندر کنارے کچھ اس انداز میں آئیں نظر

    اداکارہ سربھی چندنا کے ویڈیو کا انٹرنیٹ پر دھماکہ ، سمندر کنارے کچھ اس انداز میں آئیں نظر (Video Grab Instagram)

    اداکارہ سربھی چندنا (Surbhi Chandna) کا ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ سبھی نے خود اس ویڈیو کو اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی وی کی ناگن یعنی سربھی چندنا کا ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ سمندر کنارے نظر آرہی ہیں ۔ سربھی کے شیئر کرتے ہی ان کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچانے لگا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ان کا یہ ویڈیو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔

      بتادیں کہ سربھی کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو میں وہ بکنی میں سمندر کنارے دلکش انداز میں نظر آرہی ہیں ۔ ان کے ویڈیو پر فینس لگاتار کمنٹ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں ۔ صرف دو گھنٹے پہلے شیئر کئے گئے اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک 70 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ بتادیں کہ سربھی چندنا انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنے ویڈیوز یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Surbhi Chandna (@officialsurbhic)





      حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سربھی بگ باس کے سیزن 15 میں شرکت کرسکتی ہیں ، لیکن بعد میں خود سربھی نے واضح کردیا تھا کہ وہ بگ باس 15 میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر نہیں آنے والی ہیں ۔ سربھی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ بگ باس 15 کا حصہ نہیں ہوں گی ۔ بتادیں کہ سربھی چندنا نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر 'آسک می اینی تھنگ' سیشن کے دوران کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: