ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کیس : ٹیلنٹ مینیجر ریشما شیٹی سے پولیس نے کی 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ ، سلمان خان کو لے کر کئے یہ سوالات

پولیس نے بالی ووڈ (Bollywood) کے سرکردہ ٹیلنٹ مینیجروں میں شمار ریشما شیٹی (Reshma Shetty) سے طویل پوچھ گچھ کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے ریشما سے تقریبا پانچ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کیس : ٹیلنٹ مینیجر ریشما شیٹی سے پولیس نے کی 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ ، سلمان خان کو لے کر کئے یہ سوالات
سشانت سنگھ راجپوت کیس : ٹیلنٹ منیجر ریشما شیٹی سے پولیس نے کی 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت  (Sushant Singh Rajput) کی خودکشی کیس کو سلجھانے کیلئے پولیس مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ اس معاملہ میں پولیس شیکھر کپور اور سنجے لیلا بھنسانی سمیت 35 سے زیادہ لوگوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں اب بالی ووڈ (Bollywood)  کے سرکردہ ٹیلنٹ مینیجروں میں شمار ریشما شیٹی (Reshma Shetty)  سے طویل پوچھ گچھ کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے ریشما سے تقریبا پانچ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس نے ان سے سلمان خان کے ساتھ مبینہ طور پر ہوئے سشانت سنگھ کے تنازع اور بالی ووڈ سے ان کے بائیکاٹ کو لے کر سوالات کئے ۔


ریشما شیٹی بالی ووڈ کے کئی لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں ۔ انہوں نے سلمان خان ، اکشے کمار اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کیا ہے ۔ سشانت کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر جس طرح کی باتیں چل رہی ہیں ، انہیں باتوں کی بنیاد پر باندرہ پولیس نے ریشما شیٹی سے سوالات کئے ۔ اس دوران پولیس نے ان سے سشانت سے ان کی ملاقات کے بارے میں بھی سوالات کئے ۔ پولیس کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ریشما نے بتایا کہ ان کی سشانت کے ساتھ صرف دو مرتبہ ملاقات ہوئی تھی ۔ انہوں پولیس سے کہا کہ سوشل میڈیا پر سشانت کے بائیکاٹ کو لے کر جو سوالات کھڑے کئے جارہے ہیں ، وہ محض افواہ ہیں ۔


ریشما شیٹی بالی ووڈ میں بڑا نام ہیں ۔ سلیبریٹیز کے فلمی شیڈیول سے لے کر ان کے برانڈ انڈورسمنٹ تک کو وہ سنبھالتی ہیں ۔ وہ ایک ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی چلاتی ہیں ، جس کا نام میٹرکس ہے ۔ سال 2009 ۔ 2010 کے قریب ریشما ، سلمان خان سے جڑی تھیں ، جس کے بعد ہی ان کا فلمی گراف اور شبیہ دونوں بلندیوں پر پہنچ گئی ۔ کہا جاتا ہے کہ سلمان خان کی بیئنگ ہیومن کمپین بھی ریشما کا ہی آئیڈیا ہے ۔ یہی نہیں بگ باس جیسے شوز سے سلمان کا رشتہ بھی ریشما نے ہی جوڑا ہے ۔ ریشما شیٹی سال 2018 میں سلمان خان سے الگ ہوئی تھیں ۔ انہوں نے اس کے بعد سے اکشے کمار کا کام سنبھالا ۔ وہ اکشے کے علاوہ کٹرینہ کیف اور عالیہ بھٹ جیسی اسٹار اداکاراوں کو بھی مینج کرتی ہیں ۔


آپ کو بتادیں کہ اس معاملہ میں پولیس اب تک 35 سے زیادہ لوگوں کے بیانات درج کرچکی ہے ۔ جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ، ان میں مرحوم اداکار کے کنبہ کے اراکین ، دوست ، ساتھی اور وہ لوگ شامل ہیں ، جنہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا ۔ علاوہ ازیں بالی ووڈ پورٹلس کیلئے کام کرنے والے کچھ صحافیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اور پولیس نے ان ذرائع کے بارے میں جانکاریاں حاصل کیں ، جن کے توسط سے کہاںیاں لکھی گئی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2020 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading