ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کیس : ریا چکرورتی سے تیسرے دن تقریبا نو گھنٹے پوچھ گچھ ، پھر بلا سکتی ہے سی بی آئی

بالی ووڈ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے معاملہ میں ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے سی بی آئی نے اتوار کو تیسرے دن تقریبا نو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ کیس : ریا چکرورتی سے تیسرے دن تقریبا نو گھنٹے پوچھ گچھ ، پھر بلا سکتی ہے سی بی آئی
سشانت سنگھ کیس : ریا چکرورتی سے تیسرے دن تقریبا نو گھنٹے پوچھ گچھ ، پھر بلا سکتی ہے سی بی آئی

بالی وود کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں سی بی آئی کی جانچ جاری ہے ۔ اتوار کو سی بی آئی کی جانچ کا دسواں دن تھا ۔ ڈی آر ڈی او کے گیسٹ ہاوس میں سی بی آئی نے اتوار کو اداکارہ ریا چکرورتی اور دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی ۔ کیس کی اہم ملزمہ اداکارہ ریا چکرورتی سے تقریبا نو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ رپورٹس کے مطابق پیر کو سی بی آئی انہیں پھر پوچھ گچھ کیلئے بلا سکتی ہے ۔


سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام کا سامنا کررہی اداکارہ ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کا آج تیسرا دن تھا ۔ اس سے پہلے جمعہ کو ریا سے دس گھنٹے اور سنیچر کو سات گھنٹے تک سشانت سے وابستہ کئی سوالات پوچھے گئے تھے ۔



غور طلب ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی لاش گزشتہ 14 جون کو ممبئی کے باندرہ علاقہ میں واقع ان کے فلیٹ میں ملی تھی ۔ گزشتہ ماہ والد کے کے سنگھ نے پٹنہ کے راجیونگر تھانہ میں اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف کیس درج کروایا تھا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد سی بی آئی اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے ۔

سشانت کی بہن میتو سنگھ کو سی بی آئی نے بھیجا سمن

ادھر سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Case) کی موت کے معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی کی (CBI) ٹیم اب سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی سے بھی پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق، سشانت سنگھ راجپوت کی بڑی بہن میتو سنگھ (Mitu Singh) کو سمن بھیج کر کل یعنی پیر کو پوچھ گچھ کے لئے ڈی آرڈی او (DRDO) کے گیسٹ ہاوس بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے میڈیا چینلوں کو دیئے بیان مین بتایا تھا کہ میتو سنگھ 8 جون سے 13 جون تک سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ان کے گھر پر ہی تھیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ جب سشانت سنگھ راجپوت اتنے بیمار تھے، تو ان کی بہن سشانت سنگھ کی موت سے ایک دن پہلے کیسے وہاں سے چلی گئیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 30, 2020 11:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading