ریا چکرورتی ڈرگس کنیکشن : بیان میں آیا 25 بالی ووڈ سلیبریٹیز کا نام ، این سی بی بھیج سکتی ہے سمن
ریا چکرورتی ڈرگس کنیکشن : بیان میں آیا 25 بالی ووڈ سلیبریٹیز کا نام ، این سی بی بھیج سکتی ہے سمن
اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کا معمہ حل کرتے کرتے این سی بی نے اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کے ڈرگ کنیکشن کا پردہ فاش کردیا ہے ۔ ملزمین کے بیانات کی بنیاد پر اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو بالی ووڈ کے 25 مشہور سلیبریٹیز کو سمن بھیج سکتی ہے ۔
اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کا معمہ حل کرتے کرتے این سی بی نے اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کے ڈرگ کنیکشن کا پردہ فاش کردیا ہے ۔ ریا اور شووک تو اب جیل میں ہیں ، لیکن سامنے آرہی رپورٹ کے مطابق ملزمین کے بیانات کی بنیاد پر اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو بالی ووڈ کے 25 مشہور سلیبریٹیز کو سمن بھیج سکتی ہے ۔ جانکاری کے مطابق بالی ووڈ میں چلتی ڈرگس کی اس دنیا میں ابھی تک 25 اے لسٹر سلیبریٹیز کے نام آچکے ہیں ، جن میں بالی ووڈ کے بڑے ایکٹرس ، ڈائریکٹرس ، کاسٹنگ ڈائریکٹرس اور پروڈکشن ہاوسوں کے نام شامل ہیں ۔
ٹائمس ناو کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کئی بڑے نام ڈرگس کو رکھنے ، ڈرگس لینے اور اس کو بیچنے کے اس پورے ریکیٹ میں شامل ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق ان 25 ناموں میں کئی ہائی پروفائل نام بھی شامل ہیں ، اس لئے این سی بی اس پورے معاملہ کی جانچ میں کافی احتیاط برت رہی ہے ۔ اس پورے معاملہ میں دہلی میں اعلی افسران کی ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے ، جو یہ طے کررہی ہے کہ اس معاملہ میں آگے کیسے بڑھنا ہے ۔
بتادیں کہ اس سے پہلے اداکارہ ریا چکرورتی ، شووک اور دیگر ملزمین کی ریمانڈ کاپی میں این سی بی نے بتایا تھا کہ انہیں اس ڈرگس کے معاملہ میں بالی ووڈ اور اس سے الگ کئی لوگوں کے ہونے کی جانکاری ملی ہے ۔ ایسے میں پوری جانچ اور پورا ثبوت ہونے کے بعد ہی ان بڑے ناموں کو سمن کیا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔