اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سشانت کیس : ڈرگس کے معاملہ میں ریا چکرورتی سے این سی بی پوچھ سکتی ہے یہ 15سوالات

    سشانت کیس : ڈرگس کے معاملہ میں ریا چکرورتی سے این سی بی پوچھ سکتی ہے یہ 15سوالات

    سشانت کیس : ڈرگس کے معاملہ میں ریا چکرورتی سے این سی بی پوچھ سکتی ہے یہ 15سوالات

    نارکوٹکس کرائم بیورو (NCB) نے اتوار کو اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کو سمن جاری کرکے پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ اس سے پہلے این سی بی ریا کے بھائی شووک کو گرفتار کرچکی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں جانچ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ وہیں اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اتوار کو اداکارہ ریا چکرورتی کو سمن جاری کرکے پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ اس سے پہلے این سی بی ریا کے بھائی شووک کو گرفتار کرچکی ہے ۔ اتوار کو این سی بی کی ٹیم ریا کے گھر پہنچی تھی ۔ ٹیم نے ریا کو سمن دیتے ہوئے آپشن دیا تھا کہ یا تو وہ ان کے ساتھ چلیں یا پھر بعد میں این سی بی کے پاس آئیں ۔ ریا چکرورتی سے اتوار کو پوچھ گچھ ہوگی ۔ وہیں ایسے کچھ سوالات ہیں ، جو این سی بی کی جانب سے ریا سے پوچھے جاسکتے ہیں ۔

      ریا سے پوچھے جاسکتے ہیں یہ اہم سوالات

      ڈرگس کو لے کر جو وہاٹس ایپ چیٹ سامنے آئی ہے ، وہ آپ نے خود کی تھی ؟

      آپ نے ڈرگس کے سلسلہ میں اور کس کس سے چیٹ کی تھی ؟

      کیا آپ بھی ڈرگس لیتی ہیں ؟ آپ کون کون سی ڈرگس لیتی ہیں ْ

      آپ کن کن لوگوں سے ڈرگس منگواتی تھیں ؟ ان لوگوں کے نام کیا ہیں ؟ ان لوگوں کو پیسے کس طرح سے دئے جاتے تھے ؟

      اپنے بھائی شووک سے جو آپ نے چیٹ میں ڈیمانڈ کی ہے ، وہ کس کیلئے ہے ؟

      کیا سشانت سنگھ راجپوت بھی ڈرگس لیتے تھے ؟

      کیا آپ نے شووک کے رابطہ میں آنے کے بعد ڈرگس لینا شروع کیا ؟

      سشانت سنگھ راجپوت اگر ڈرگس لیتے تھے تو وہ انہیں لاکر کون دیتا تھا ؟ کہاں سے انہیں یہ ڈرگس ملتی تھیں ؟

      آپ جانتی تھیں کہ سشانت کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، اس کے باوجود آپ نے انہیں ڈرگس لینے سے نہیں روکا ؟

      ان ڈرگس کے نام بتائیے جنہیں آپ نے خریدا تھا ۔ یہ ڈرگس کس کس کے ذریعہ خریدے تھے ۔

      کیا آپ بھی شووک کی طرح ڈرگس بیچ کر پیسہ کما رہی تھیں ؟

      ان لوگوں کے نام کیا ہیں ، جو بالی ووڈ میں پارٹیوں میں ڈرگس کی سپلائی کا کام کرتے ہیں ؟

      کیا آپ نے سیموئل مرانڈا کے ذریعہ ڈرگس منگوائی ہیں ؟

      شووک سے آپ نے کون کون سی ڈرگس منگوائی ہیں ؟

      کیا آپ نے کبھی دیپیش سے بھی ڈرگس منگوائی ؟
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: