ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت معاملہ میں نیا موڑ ، پہلے ہی وکی پیڈیا پر اپ ڈیٹ ہوگیا تھا موت کا وقت !

وکی پیڈیا ہسٹری پر کیسے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی خودکشی کی جانکاری پہلے ہی اپ ڈیٹ ہوئی ؟

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت معاملہ میں نیا موڑ ، پہلے ہی وکی پیڈیا پر اپ ڈیٹ ہوگیا تھا موت کا وقت !
(Photo Credit- sushantsinghrajput/Instagram)

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں جانچ میں مصروف ممبئی پولیس کے مطابق ایک فیکٹ سامنے آیا ہے ، جس کے بارے میں جانچ کی جارہی ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کرنے سے پہلے ہی ان کے وکی پیڈیا پیج ہسٹری پر 8 بج کر 59 منٹ پر ہی ان کی خودکشی کرنے کی جانکاری اپ ڈیٹ ہوگئی تھی ۔


یہ کیسے ہوا ؟ کیا وجہ تھی اس کی ، اس کو کھنگالا جارہا ہے ؟ اس کیلئے سائبر سیل کی مدد لی جارہی ہے ؟ ،  پولیس اس وکی پیڈیا پیج کے فیکٹس ویریفائی کرنا چاہتی ہے ؟ ۔ ممبئی پولیس کے سامنے آئے بیان ، پنچ نامہ اور پوسٹ مارٹم میں یہ تو پتہ چلتا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت تقریبا ساڑھے نو بجے باہر آئے تھے ۔ انہوں نے جوس پیا اور تقریبا دس بجے واپس اپنے کمرے میں چلے گئے ۔




ایسے میں وکی پیڈیا ہسٹری پر کیسے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی جانکاری پہلے ہی اپ ڈیٹ ہوئی ؟ اس کو ل کر پولیس جانچ کررہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت کو اپنے باندرہ میں واقع فلیٹ میں پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا ۔ اس کے بعد سے لگاتار اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ان میں ان کی پیشہ ور دشمنی ، ذہنی پریشانی اور کئی دیگر پہلووں کی جانچ کی جارہی ہے ۔
First published: Jun 30, 2020 11:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading