اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Sushant Singh Rajput Case : سی بی آئی نے پیش کی وضاحت ، کہا : "ہماری جانچ ابھی جاری ہے"

    سشانت سنگھ کی ذہنی حالت بہنوں کے دوا دینے سے خراب ہوئی- ہائی کورٹ میں ممبئی پولیس کا دعویٰ

    سشانت سنگھ کی ذہنی حالت بہنوں کے دوا دینے سے خراب ہوئی- ہائی کورٹ میں ممبئی پولیس کا دعویٰ

    سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ (Sushant Singh Rajput death case) میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کی جانچ پوری ہوگئی ہے اور وہ کچھ ہی دنون میں اپنی کلوزر رپورٹ بہار کورٹ کے سامنے پیش کرسکتی ہے ۔ تاہم اب سی بی آئی نے اس معاملہ میں اپنی وضاحت پیش کی ہے ۔

    • Share this:
      سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں ۔ 14 جون کو سشانت سنگھ اپنے باندرہ میں واقع گھر میں مردہ پائے گئے تھے ۔ پہلے خودکشی اور پھر بعد میں اس معاملہ میں قتل تک کی بات کی جانے لگی تھی ۔ اس معاملہ کی جانچ کی کمان سی بی آئی کو سونپی گئی ۔ ایسے میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سی بی آئی جلد ہی اس معاملہ میں اپنی جانچ ختم کرکے کلوزر رپورٹ پیش کرسکتی ہے ۔ ساتھ ہی رپورٹس کے مطابق سی بی آئی نے سشانت کی موت میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی سے انکار کیا ہے ، لیکن اب سی بی آئی نے اپنی جانچ ختم نہیں ہونے کی بات کہی ہے ۔

      سی بی آئی نے کہا کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ کی جانچ بھی کر رہی ہے ۔ میڈیا میں کچھ ایسی خبروں کی قیاس آرائی تھی کہ سی بی آئی کی جانچ پوری ہوچکی ہے اور وہ نتیجہ پر پہنچ گئی ہے ۔ ہم واضح کردیں کہ ایسی رپورٹس غلط ہیں ۔


      خیال رہے کہ زی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ اس معاملہ کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ پوری کرلی ہے اور وہ کچھ ہی دنوں میں بہار کورٹ میں اپنی فائنل رپورٹ پیش کرنے والی ہے ۔ وہیں ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سی بی آئی کو اس معاملہ میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی کا شک نہیں ہے ، وہ اپنی کلوزر رپورٹ بہار کورٹ کے سامنے جلد ہی پیش کرے گی ۔

      بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے ہی آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ( ایمس) کے فورینسک میڈیکل بورڈ نے سشانت کی آٹوپسی رپورٹ بھی تفتیشی ایجنسی کو سونپی تھی ، جس میں بھی سشانت کی موت میں قتل کی تھیوری کو پوری طرح سے خارج کردیا گیا تھا ۔

       ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ پر بہار میں سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعہ معاملہ درج کرایا گیا تھا ۔
      ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ پر بہار میں سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعہ معاملہ درج کرایا گیا تھا ۔


      قابل ذکر ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو این سی بی نے حراست میں لیا تھا اور ریا کو حال ہی میں بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے ۔ ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ پر بہار میں سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعہ معاملہ درج کرایا گیا تھا ، جس میں ریا پر سشانت کو خودکشی کیلئے اکسانے کی بات کہی گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: