ہوم » نیوز » No Category

سشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر کا بڑا بیان، اداکار کے خودکشی کرنے کو لیکر کہی یہ بڑی بات: دیکھیں ویڈیو

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے تقریبا دیڑھ ماہ گزرنے کو ہیں لیکن اب بھی کافی لوگوں کیلئے یہ یقین کرپانا کافی مشکل ہورہا ہے کہ اب وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں اور انہوں نے خودکشی کی ہوگی۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ بات صرف عام لوگوں کے من میں ہیں بلکہ یہاں تک کہ سشانت کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے یہ بڑی بات کہی۔

  • Share this:

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے تقریبا دیڑھ ماہ گزرنے کو ہیں لیکن اب بھی کافی لوگوں کیلئے یہ یقین کرپانا کافی مشکل ہورہا ہے کہ اب وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں اور انہوں نے خودکشی کی ہوگی۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ بات صرف عام لوگوں کے من میں ہیں بلکہ یہاں تک کہ سشانت کا علاج کرنے والے ڈاکٹر رضی احمد کو بھی یہ یقین نہیں ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر رضی احمد نے جھارکھنڈ میں فلم مہیندر سنگھ دھونی دا انٹولڈ اسٹوری کی شوٹنگ کے دوران جب انہیں انفیکشن ہوا تو انہیوں نے سشانت سنگھ راجپوت کا علاج کیا تھا۔

ڈاکٹر رضی نے بتایا کہ جب وہ ملے تو انہیں معلوم پوا کہ وہ کتنے زمین سے جڑے ہوئے انسان تھے کیونکہ جب ان کی پہلی ملاقات ہوئی تو اس سے پہلے انہیں ایک طرح کا ڈر تھا کہ بڑا اسٹار ہے لیکن جب ملے تو انہوں نے ڈاکٹر کو اچھی طرح سے استقبال کرتے ہوئے انہیں پوری طرح سے علاج کے کیلئے پڑتال کرنے دی۔

ڈاکٹر رضی نے نیوز 18 ہندی کے فیس بک لائیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی یہی لگتا ہے کہ سشانت کی موت کو لیکر کچھ جانچ۔پڑتال ٹھوس طریقے سے ہونی چاہئے کیونکہ انہیں بھی بھروسہ نہیں کہ سشانت جیسا زندہ دل انسان اس طرح کا قدم اٹھا سکتا ہے۔

ڈاکٹر رضی کا کہنا ہے کہ کورونا اور لاک ڈاؤن نے واقعی لوگوں کے میں ایک مایوسی پیدا کردی ہے لیکن اصلیت نہیں ہے۔ ڈاکٹر رضی نے یہ بھی بتایا کہ جب سشانت کو ایک مرتبہ لوگوں نے کچھ مقامی موضوع پر فلم بنانے کو لیکر کہا تو انہوں نے کہا کہ کیوں نہیں وہ کرنا چاہیں گے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 28, 2020 10:19 AM IST