ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی میں انتہائی اہم تھیں ایکس گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے ، اس پوسٹ میں ہوا انکشاف

وکاس گپتا (Vikas Gupta) نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کو لے کر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا ہے ۔ اس پوسٹ میں انہوں نے سشانت اور ان کی ایکس گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) کے درمیان رشتے کو لے کر کئی اہم انکشاف کئے ہیں ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی میں انتہائی اہم تھیں ایکس گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے ، اس پوسٹ میں ہوا انکشاف
سشانت سنگھ کی زندگی میں انتہائی اہم تھیں ایکس گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے ، اس پوسٹ سے ہوا انکشاف

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے ہر کسی کو دکھی کردیا ہے ۔ اداکار نے گزشتہ اتوار کو اپنے ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر بھی طرح طرح کے رد عمل دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ وہیں اس درمیان مشہور ٹی وی پروڈیوسر وکاس گپتا نے بھی سشانت کی موت کو لے کر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا ہے ۔ اس پوسٹ میں انہوں نے سشانت اور ان کی ایکس گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کے درمیان رشتے کو لے کر کئی اہم انکشاف کئے ہیں ۔


وکاس گپتا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جو کافی پرانی ہے ۔ اس تصویر میں سشانت اپنی ایکس گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے ، جب سشانت پوتر رشتہ میں کام کرتے تھے ۔ وہیں اس تصویر کے ساتھ وکاس نے ایک طویل پوسٹ لکھ کر یہ سمجھانے کی بھی کوشش کی ہے کہ انکتا لوکھنڈے ، سشانت کی زندگی کا کتنا اہم حصہ تھیں ۔




 




View this post on Instagram




 

This was the time when I saw him the carefree fun happy lad sushu was . He dint worry about anything. He could leave the number 1 show on Indian television and we could for weeks do nothing and make plans in chai coffee and discuss learning film making plans - I remember him saying No to #Aurangzeb because He was offered the other brothers role and i remember he said how will I say no to Yash Raj but he was able to cause that mad girl in the middle of the picture would say you do what makes you happy we will do when you are sure about things and he would grin like in this picture. we were wishing him getting a film with @parineetichopra cause she was fantastic in #ishaqzaade and my narrating him the story of a show that became so huge to him getting #kaipoche and him telling me the story of how he signed PK like lost count types and then signing the film with #parineetichopra #shudhdesiromance and Ankita calling friends home. What remains are memories. I want to remember him as this grinning boy who was tension free cause tension Ankita ko dekh kar bhaag jaati thi #ankitalokhande you were the shock Absorber and wouldn’t leave him till he has the smile on his face again. #sushantsinghrajput #ankitalokhande #charumehra #poojagor #rajsingharora #niveditabasu sorry some of us have half faces in this one but I just had to put it cause look at him grinning and all of us showing our teeth #balajikebachey #pavitrarishta this is #HaPeace


A post shared by Vikas Guppta (@lostboyjourney) on





وکاس نے اس پوسٹ میں لکھا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں نے اس کو لا پروا ، خوش اور بنداس دیکھا تھا ۔ وہ کسی چیز کی پروا نہیں کرتا تھا ۔ وہ ٹی وی کا نمبر ون شو چھوڑ سکتا تھا اور ہفتوں تک کچھ نہیں کرنا اور چائے کافی پر فلم کے پلان بنانا ۔ مجھے یاد ہے کہ اس نے اورنگ زیب کیلئے منع کردیا تھا ، کیونکہ اس کو بھائی کا رول آفر ہوا تھا ۔ مجھے یاد ہے کہ اس نے کہا تھا کہ وہ یش راج کو منع کیسے کرے گا ، لیکن وہ اس لئے کر پایا کیونکہ تصویر میں نظر آرہی یہ لڑکی ( انکتا لوکھنڈے ) اس سے کہتی تھی کہ جو تمہیں خوشی دے ، تم وہی کام کرو اور سشانت یہ سن کر ہنس دیتا تھا ۔

انہوں نے آگے لکھا کہ میں اس کو ایک مسکراتے ہوئے لڑکے کے طور پر یاد رکھنا چاہتا ہوں ، جو ٹینشن فری رہتا تھا ، کیونکہ اس کی ٹینشن انکتا کو دیکھ کر بھاگ جاتی تھی ۔ انکتا لوکھنڈے اس کی shock Absorber تھی اور اس کا ساتھ اس وقت تک نہیں چھوڑتی تھی جب تک اس کے چہرے پر مسکراہٹ نہ آجائے ۔
First published: Jun 18, 2020 11:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading