اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ کے یوم پیدائش پر شیئر کیا ایسا Unseen Video، دیکھ کر چھلک پڑیں گے آنسو

    اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ کے یوم پیدائش پر شیئر کیا ایسا Unseen Video، دیکھ کر چھلک پڑیں گے آنسو

    اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ کے یوم پیدائش پر شیئر کیا ایسا Unseen Video، دیکھ کر چھلک پڑیں گے آنسو

    SSR Birthday: اداکارہ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے اپنے عزیز دوست اور پہلے پیار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کو یاد کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی دیکھا جارہا ہے ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا آج 35 واں یوم پیدائش ہے ۔ سوشل میڈیا پر ان کے فینس مسلسل انہیں یاد کرکے پوسٹ شیئر کررہے ہیں ۔ فینس کے ساتھ ساتھ اب سشانت کی ایکس گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے سوشل میڈیا پر آج کے دن انہیں یاد کرتے ہوئے ایک اندیکھا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں سشانت سنگھ راجپوت اپنے پیٹ ہاتچی کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔

      اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے اپنے عزیز دوست اور پہلے پیار سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں سشانت ڈاگی کے ساتھ مستی کرتے نظر آرہے ہیں ، وہیں انکتا اس ویڈیو کو بنا رہی ہیں ۔ انسٹاگرام اور ٹویٹڑ انکتا نے اپنے دونوں سوشل میڈیا پر اکاونٹس پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔

      ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نےلکھا : مجھے نہیں معلوم کہ میں کیسے شروع کروں اور کیا کہوں ، لیکن ہاں ، آج میں سشنات کے کچھ پرانے ویڈیوز شیئر کرنے والی ہوں ۔ تہمارے ساتھ میری یہ کچھ یادیں ہی ہیں اور میں ہمیشہ تمہیں ایسے ہی یاد کروں گی ۔ خوش ، انٹلیجنٹ ، رومانٹک ، پاگل اور شاندار ۔

      انہوں نے مزید لکھا کہ #scotch ہمیشہ یاد کیا اور اب مجھے لگتا ہے کہ وہ تمہیں زیادہ یاد کرتا ہے ۔ میں دعا کرتی ہوں اور جانتی ہوں کہ تم جہاں ہو وہاں بہت خوش ہو ۔ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو ۔ تم ہمیشہ یاد آوگے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita)






      خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کی ملاقات ٹی وی سیریل پوتر رشتہ کے سیٹ پر ہوئی تھی ۔ اس سیریل میں دونوں لیڈ رول میں تھے ۔ دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا ۔ ساتھ میں کام کرتے کرتے دونوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں اور پھر دونوں میں پیار ہوگیا اور ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کرلیا ۔ تقریبا چھ سالوں تک دونوں نے لیو ان ریلیشن شپ میں ساتھ وقت گزارا ۔ جنوری 2016 میں یہ خبریں آنے لگیں کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ، لیکن اچانک ہی بریک اپ کی خبروں نے ان کے فینس کو مایوس کردیا ، جس کو بعد میں اس جوڑے نے قبول بھی کرلیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: