ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی اس دوست نے کیا بڑا انکشاف ، کہا : خودکشی پر ہم دونوں نے کی تھی بات

سشانت سنگھ راجپوت کی ایک دوست نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھ کر اداکار کو یاد کیا ہے اور بتایا کہ کیسے سشانت دیگر لوگوں سے الگ تھے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی اس دوست نے کیا بڑا انکشاف ، کہا : خودکشی پر ہم دونوں نے کی تھی بات
سشانت سنگھ راجپوت کی اس دوست نے کیا بڑا انکشاف ، کہا : خودکشی پر ہم دونوں نے کی تھی بات

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ ان کی اچانک ہوئی موت نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ ابھی بھی لوگوں کیلئے اس بات پر یقین کر پانا مشکل ہورہا ہے کہ سشانت اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ بالی ووڈ سے لے کر پورا ملک اداکار کی موت کے غم میں ڈوبا ہوا ہے ۔ اداکار کی موت کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری بھی دو الگ الگ حصوں میں منقسم ہوگئی ہے ۔ جہاں کچھ سلیبریٹیز کا الزام ہے کہ اداکار کے ساتھ انڈسٹری میں بھید بھاو کیا گیا اور ان کی صلاحیت کی قدر نہیں کی گئی ، جس کی وجہ بالی ووڈ میں پھیلی اقربا پروری ہے ۔ اس درمیان سشانت سنگھ راجپوت کی ایک دوست نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھ کر اداکار کو یاد کیا ہے اور بتایا کہ کیسے سشانت دیگر لوگوں سے الگ تھے ۔


ایم ٹی وی وی جے ارچنا ادلکھا نے اس پوسٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اپنی بانڈنگ پر بھی کافی کچھ لکھا ہے ۔ ارچنا نے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ سشانت سے ان کے باندرہ میں واقع گھر پر ملی تھیں ، جہاں دونوں نے اداکار کے گھر کی بالکنی میں کھڑے ہو کر گھنٹوں خودکشی پر بات چیت کی تھی ۔ دونوں نے اس دوران اس پر گفتگو کی تھی کہ اگر وہ گھر کی بالکنی سے کود جاتے ہیں تو کیا ہوگا ۔


اپنے پوسٹ میں ارچنا نے لکھا کہ میں سشانت سے پہلی مرتبہ ان کے باندرہ میں واقع گھر پر ملی تھی ، جہاں ہم نے خودکشی پر گفتگو کی تھی ۔ ہم دونوں بالکنی سے نیچے کی طرف دیکھ رہے تھے تو سشانت نے پوچھا کہ کیسا ہوگا اگر ہم یہاں سے نیچے کود جائیں ۔ اس کے بعد میں نے ان سے ان کی ذاتی زندگی پر بات کرنی شروع کردی ، جہاں ہم نے گفتگو کی کہ کیسے زندگی کو مزیدار بنایا جاسکتا ہے ۔ ہم دونوں کے درمیان کافی اچھی بات چیت ہوئی تھی ۔ ہم نے باتیں کیں ، ہنسی مذاق کیا اور پھر میں اپنے دوست کے ساتھ واپس اپنے گھر آگئی ۔ ارچنا نے اپنی پوسٹ میں اور بھی کئی باتیں لکھی ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

The very FIRST time I met him was at his Bandra house and we spoke about suicide. I remember us looking down from his balcony which was quite a few stories up and he asked what it would feel like if we jumped. It catapulted us into a conversation about the value of life, the need for thrill, the purpose of existence- stuff I've loved since I was a teenager. It was an enthralling conversation, we laughed, we drank and I went back home with my friends. ⁣ ⁣ After that night, everytime we would hang out, we would find ourselves cornering away from the crowd and delving deep into an existential conversation. There would be some spiritual question or dilemma plagueing him that would get my gears going. He was a refreshing beat amongst my friends in/of the industry and I found our heated arguments and chats characteristic of the curious mind that he had. Of course, we would make fun of each other's appetite for mental masturbation. We'd laugh about our midnight epiphanies and then go our separate ways till we bumped into each other again. ⁣ ⁣ I won't say we were close. But I do feel very confused today. He came across as a self-aware, thoughtful person. He was inquisitive, full of questions but not in a reclusive, dejected way. He was different from all the other jaded famous people I met because he had all this energy and optimism. Never flashy, very respectful. And fun. I recall seeing a #bucketlist he had put out on his feed & thinking it was ambitious to say the least but also very philanthropic, interesting. This picture is from when I dressed up as #ZiggyStardust for my dear friend @aditiyasinghart's birthday and Sushant was one of the few people to recognise my #cosplay & jump into a #DavidBowie rant. He had good taste, I thought he was cool. ⁣ ⁣ I just cannot wrap my head around what's happened. I don't know the words he used in his head. I wish he had a bouncing board to stop him in his tracks. It just goes to show that the strongest, woke-est, most stable individuals can be at-risk mentally. The calmest minds can snap and NOBODY is an island. @sushantsinghrajput was not an island. Some timely help could've prevented this. Ask yourself, do you need to talk?⁣ ⁣


A post shared by Ayesha Kapoor Adlakha (@ayeshaadlakha) on





بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ 14 جون کو ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ اس کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں نیپوٹزم کی بحث تیز ہوگئی ہے ۔ انڈسٹری سے وابستہ کئی لوگ نیپوٹزم کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ۔ وہیں اداکار کی موت کے بعد سے ہی پولیس بھی معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ ابھی تک تقریبا 13 افراد کے بیانات درج کئے جاچکے ہیں ۔ان میں اداکار کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی بھی شامل ہیں ۔
First published: Jun 20, 2020 01:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading