اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں تنازعہ میں گھرے سندیپ سنگھ کے ساتھ کنگنا رانوت کی تصویر وائرل، لوگوں نے اٹھائے سوال

    سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں تنازعہ میں گھرے سندیپ سنگھ کے ساتھ کنگنا رانوت کی تصویر وائرل

    سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں تنازعہ میں گھرے سندیپ سنگھ کے ساتھ کنگنا رانوت کی تصویر وائرل

    سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے دوست سندیپ سنگھ (Sandeep Singh) کے ساتھ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) اور ان کی بہن رنگولی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Sinh Rajput) معاملے میں روز نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ اس معاملے میں تین ایجنسی ہر اعتبار سے قانونی جانچ میں مصروف ہے۔ وہیں اس کے علاوہ یہ معاملے سوشل میڈیا (Social Media) اور نیوز چینلس پر بھی ٹرینڈنگ موضوع بنا ہوا ہے، جس کے سبب آئے دن اس معاملے میں نئی اطلاع سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان انٹرنیٹ پر سشانت سنگھ راجپوت کے دوست ہونے کا دعویٰ کرنے والے سندیپ سنگھ (Sandeep Singh) کی ایک تصویر زبردست طریقے سے وائرل ہو رہی ہے، اس تصویر میں سندیپ سنگھ کے ساتھ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) بھی نظر آ رہی ہیں۔ وہیں کنگنا رانوت کے ساتھ سندیپ سنگھ کی یہ تصویر دیکھ کر لوگوں نے کئی سوال بھی پوچھے ہیں۔

      سندیپ سنگھ، سشانت سنگھ معاملےکو لے کر کافی پہلے سے ہی بات کرتے نظر آئے ہیں۔ وہیں اس معاملے میں سندیپ سنگھ کے بیانات کو لے کر سوال کھڑے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں لے کرکئی حیران کن متنازعہ دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں سندیپ سنگھ کے ساتھ کنگنا رانوت کی وائرل تصویر کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ یہ کافی پرانی تصویر معلوم ہوتی ہے، جس میں کنگنا رانوت کے ساتھ ان کی بہن رنگولی بھی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں ملاقات کے بعد تینوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ لوگوں نے کنگنا رانوت اور سندیپ سنگھ سے پوچھا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو کیسے جانتے ہیں۔





      وہیں بات کریں سندیپ سنگھ کی تو ’آج تک’ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا ہ سندیپ سنگھ پر تب سوال کھڑے ہوئے تھے جب یہ دعویٰ کیا گیا کہ سندیپ سنگھ نے ایمبولینس کے ڈرائیور سے 14 جون اور 16 جون کے درمیان کالس پر بات کی تھی۔ وہیں سشانت سنگھ راجپوت کے فیملی وکیل نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی سندیپ سنگھ کو نہیں جانتی ہے۔ وہیں سندیپ سنگھ کے اس بیان پر بھی سوال اٹھے تھے، جس میں انہوں نے خود کو سشانت سنگھ راجپوت کا اچھا دوست بتاتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ انہوں نے کافی وقت سے سشانت سے بات نہیں کی ہے۔

      واضح رہے کہ اس سے پہلے کنگنا رانوت کی بہن رنگولی نے سندیپ سنگھ کا سشانت سنگھ پر کیا گیا ایک انسٹا گرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے ذریعہ کہی گئی بات کی حمایت کی تھی۔ اس پوسٹ میں سندیپ سنگھ نے سشانت سنگھ کی زندگی میں انکتا لوکھنڈے کی اہمیت پر انکشاف کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: