ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ممبئی کے ایک بروکر کا بڑا انکشاف ، اس اداکارہ سے شادی کرکے نئے گھر میں شفٹ ہونے کی تیاری کررہے تھے سشانت سنگھ راجپوت

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد اب ان کی زندگی سے وابستہ کئی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔

  • Share this:
ممبئی کے ایک بروکر کا بڑا انکشاف ، اس اداکارہ سے شادی کرکے نئے گھر میں شفٹ ہونے کی تیاری کررہے تھے سشانت سنگھ راجپوت
ممبئی کے ایک بروکر کا بڑا انکشاف ، اس اداکارہ سے شادی کرکے نئے گھر میں شفٹ ہونے کی تیاری کررہے تھے سشانت سنگھ راجپوت

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد اب ان کی زندگی سے وابستہ کئی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔ کچھ لوگ اس بات کا دعوی کررہے ہیں سشانت سنگھ بالی ووڈ کی پاورفل لابی اور نیپوٹزم کا شکار ہوئے ہیں تو وہیں کچھ لوگ سشانت سنگھ راجپوت کی فلموں کی بات کررہے ہیں ۔ لیکن ان سب کے درمیان سشانت کی ذاتی زندگی سے وابستہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں ۔ ریا چکرورتی کے بروکر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سشانت اور ریا ساتھ میں گھر ڈھونڈ رہے تھے اور جلد ہی شادی کرنے والے تھے ۔


اتوار کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کے چچا زاد بھائی نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے تھے اور پورا کنبہ اس بات سے کافی خوش تھا ۔ حالانکہ انہوں نے یہ صاف نہیں کیا تھا کہ وہ شادی کس سے کرنے جارہے تھے ۔ وہیں اب آج تک کی خبر کے مطابق ریا چکرورتی کے بروکر سنی سنگھ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ریا نے اپنی شادی کی بات کہی تھی اور یہ دونوں ساتھ رہنے کیلئے گھر کی تلاش کررہے تھے ۔




آج تک سے بات چیت کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر نے کہا کہ یہ دونوں ساتھ میں ایک گھر تلاش کررہے تھے ، مجھے اس سے زیادہ کچھ معلوم نہیں ہے ۔ اس سے کرائے کے بارے میں پوچھے جانے پر بروکر نے کہا کہ نہیں کرائے کو لے کر کوئی ایشو نہیں تھا ۔ ان کی دیر رات پارٹی ہی باعث پریشانی تھی ۔ اس سے پہلے بھی جہاں سشانت سنگھ راجپوت رہتے تھے ، سوسائٹی نے دیر رات پارٹیوں کی شکات کی تھی ۔ آخر میں بروکر نے کہا کہ مجھے یہی بتایا تھا کہ میں باندرہ میں گھر دیکھ رہی ہوں اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رہوں گی اور جلد ہی ہم شادی کرنے والے ہیں ۔ وہیں اتوار کو سشانت کے چچا زاد بھائی نے کہا کہ تھا کہ سشانت کی اسی نومبر میں شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں ۔

بتادیں کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو خودکشی کرلی ۔ ان کی لاش ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی ۔ صرف ۳۴ سال کی عمر میں سشانت نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ بہار کے رہنے والے سشانت سنگھ راجپوت ایک ایسے اداکار تھے ، جنہیں راتوں رات کامیابی نہیں ملی تھی ۔ طویل جدوجہد اور ٹی وی کی دنیا میں پوتر رشتہ سے اپنی شناخت بنانے کے بعد سشانت نے فلموں کا رخ کیا تھا ۔
First published: Jun 16, 2020 06:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading