ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ان تین بڑی کمپنیوں کے مالک تھے سشانت سنگھ راجپوت ، پورا کرنا چاہتے تھے اپنا یہ خاص خواب

فلموں سے ہٹ کر سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کا ٹیکنالوجی کیلئے بھی اپنا ایک جنون تھا ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اتنے شوقین سشانت تین کمپنیوں کے مالک بھی تھے ۔

  • Share this:
ان تین بڑی کمپنیوں کے مالک تھے سشانت سنگھ راجپوت ، پورا کرنا چاہتے تھے اپنا یہ خاص خواب
ان تین بڑی کمپنیوں کے مالک تھے سشانت سنگھ راجپوت ، پورا کرنا چاہتے تھے اپنا یہ خاص خواب

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے لوگ غم میں ہیں اور سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔ ان کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر اقربا پروری پر بحث بھی شروع ہوگئی ہے ، جس میں کئی سلیبریٹی بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے سشانت سنگھ ڈپریشن سے گزر رہے تھے ۔ پولیس مسلسل اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ سشانت سنگھ فلمی کیریئر کے ساتھ اپنا بزنس بھی چلا رہے تھے ۔ وہ تین کمپنیوں (Sushant Singh Rajput companies) کے مالک تھے ، جن میں سے ایک کا کنیکشن ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے بھی ہے ۔


فلموں سے ہٹ کر سشانت سنگھ راجپوت کا ٹیکنالوجی کیلئے بھی اپنا ایک جنون تھا ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اتنے شوقین سشانت تین کمپنیوں کے مالک بھی تھے ۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق ان تین کمپنیوں کا قیام کرکے انہوں نے انٹرپرینیور بن کر اپنے خواب کو پورا کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا ۔


 سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے لوگ غم میں ہیں اور سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے لوگ غم میں ہیں اور سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔


سشانت سنگھ نے پہلی کمپنی سال 2018 میں شروع کی تھی ، جو آرٹیفیشیل انٹلی جنس ، ورچول رئیلیٹی اور آگومینٹینڈ ریئلیٹی پر کام کرتی تھی ۔ سشانت کی دوسری کمپنی کا نام ۔۔۔۔ ہے ۔ یہ نام انہوں نے ریا کے نام پر رکھا تھا ۔ یہ کمپنی بھی مکسڈ ریئلیٹی اور تکنیک کے شعبہ میں کام کرتی ہے ۔ سشانت سنگھ کی تیسری کمپنی ہیلتھ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ریسرچ ، انٹلیکچوول پراپرٹی پر کام کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ماں کو بہت یاد کرتے تھے سشانت سنگھ راجپوت ، اپنے ہاتھوں سے لکھا تھا یہ انتہائی جذباتی خط ، پڑھ کر رو پڑیں گے آپ

آپ کو بتادیں کہ پولیس اس معاملہ میں مسلسل جانچ کررہی ہے ۔ اس معاملہ میں اب تک 13 افراد سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔ پولیس نے حال ہی میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے بھی پوچھ گچھ کی ، جس میں انہوں نے کئی انکشافات کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈپریشن میں تھے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چھ جون کو سشانت نے خود انہیں گھر سے جانے کیلئے کہا تھا کیونکہ وہ کچھ وقت اکیلے رہنا چاہتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

سشانت کو یاد کرکے بالی ووڈ کی اس ادکارہ نے لکھی انتہائی جذباتی پوسٹ ، تمہارے ساتھ میرے دل کا ایک حصہ بھی چلا گیا

سشانت سنگھ راجپوت سے پہلے ان مشہور اداکار اور اداکاراوں نے بھی اچانک موت کو لگایا گلے

سشانت سنگھ راجپوت کی اس دوست نے کیا بڑا انکشاف ، کہا : خودکشی پر ہم دونوں نے کی تھی بات

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اب کرتی سینن سے لوگ پوچھ رہے ہیں عجیب و غریب سوالات ، جانئے کیوں
First published: Jun 20, 2020 05:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading