ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آنکھوں میں آنسو لا سکتی ہے سشانت سنگھ راجپوت کیلئے لکھی اداکارہ سنجا سانگھی کی یہ دل چھو لینے والی پوسٹ

اداکارہ سنجنا سانگھی (Sanjana Sanghi) نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ جو بھی کہتا ہے کہ وقت کے ساتھ ہر زخم بھر جاتا ہے ، جھوٹ بولتا ہے ۔ زندگی کے کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں ، جو ہمیشہ تازہ رہتے ہیں اور وہ بار بار غم دیتے ہیں ۔

  • Share this:
آنکھوں میں آنسو لا سکتی ہے سشانت سنگھ راجپوت کیلئے لکھی اداکارہ سنجا سانگھی کی یہ دل چھو لینے والی پوسٹ
آنکھوں میں آنسو لا سکتی ہے سشانت سنگھ راجپوت کیلئے لکھی اداکارہ سنجا سانگھی کی یہ دل چھو لینے والی پوسٹ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) وقت سے پہلے ہی اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں ۔ لیکن بالی ووڈ کے ان کے دوست اور فینس انہیں بھولنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی سب سے مشہور فلم ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری اور چھچھورے ہے ۔ چھچھورے کا ڈائریکشن نتیش تیواری نے کیا تھا ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بیچارا ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے ، لیکن ریلیز کیلئے تقریبا تیار ہے ۔ اس فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ سنجنا سانگھی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرکے انہیں یاد کیا ہے ۔


سشانت سنگھ راجپوت اور سنجنا سانگھی  (Sanjana Sanghi) کی فلم دل بیچارا (Dil Bechara) ناول اور ہالی ووڈ کی مشہور فلم فالٹ ان اور اسٹارس (Fault in Our Stars)  کی ری میک ہے ۔ سنجنا نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ جو بھی کہتا ہے کہ وقت کے ساتھ ہر زخم بھر جاتا ہے ، جھوٹ بولتا ہے ۔ زندگی کے کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں ، جو ہمیشہ تازہ رہتے ہیں اور وہ بار بار غم دیتے ہیں ۔ اب صرف ان لمحات کی یادیں ہی ساتھ رہیں گی ۔ ہم ساتھ میں دل سے بات کئے ، ہنسے اور کھلکھلائے ، لیکن اب ایسا کبھی نہیں ہوگا ۔ بہت سے سوالوں کے جواب نہیں ملے ، لیکن وہ سارے سوالات برقرار رہیں گے ۔




 




View this post on Instagram




 

Whoever said time helps heal all wounds, was lying. Some feel like they’re being ripped open, again and again, and bleeding - Of moments that now will forever remain memories, Of laughs together that were but will never again be, Of questions that will remain unanswered, Of disbelief, that only keeps growing But these wounds also contain a film, a gift that everyone is yet to see, Wounds that contain dreams, plans, and desires for our country’s children, their education and their future that will be fulfilled, Wounds that contain a passion for an endless creative zest for every artist there is, Wounds that contain the hope for a world that promises to uphold honesty, integrity, kindness and embraces individuality - rid of all toxicity, I vow that I will do everything to make sure each of these dreams are fulfilled, like you always wanted me to. Except, you’d promised we’d do it all together. . . . #SushantSinghRajput #ThinkingOfYou


A post shared by Sanjana Sanghi (@sanjanasanghi96) on





سانگھی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان زخموں کے درمیان ایک فلم بھی ہے جو سبھی کیلئے ایک تحفہ کی طرح ہے ۔ ان زخموں میں ملک کے بچوں کیلئے خواب ، منصوبے اور خواہشات ہیں ۔ ملک کے بچوں کی تعلیم اور ان کا مستقبل پورا ہونا چاہئے ۔

ان زخموں میں ایک ایسی دنیا کی امید ہوتی ہے جو سبھی ٹاکسیٹی سے نجات دلا کر ایمانداری ، رحم اور شخصیت کو بنائے رکھنے کا وعدہ کرتی ہے ۔ میں نے ان امیدوں کو تنہا پورا کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ہم سب یہ ساتھ میں کریں گے ۔ سشانت کی آنے والی یہ فلم دل بیچارا پہلی ایسی فلم ہوگی ، جو ان کے بغیر ریلیز کی جائے گی ۔ یہ فلم تقریبا تیار ہے ۔ ان کے فینس کا مطالبہ ہے کہ یہ فلم او ٹی ٹی کی بجائے بڑی اسکرین  پر ریلیز کی جائے ۔


First published: Jun 21, 2020 06:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading