سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے 10 دن کے لئے سوشل میڈیا سے لیا بریک
سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے 10 دن کے لئے سوشل میڈیا سے لیا بریک
سشانت سنگھ راجپوت (Shweta Singh Kirti) بہن شویتا سنگھ کیرتی مسلسل سوشل میڈیا (Social Media) پر سرگرم رہتی ہیں اور اپنے بھائی کو انصاف دلانے کے لئے گہار لگا رہی ہیں۔ اس درمیان شویتا سنگھ نے 10 دن کے لئے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی بات کہی تھی۔
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے معاملےمیں مرکزی تفتیشی بیورو (Central Bureau of Investigation) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) کے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) بھی جانچ کر رہی ہے۔ وہیں، سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kirti) مسلسل سوشل میڈیا (Social Media) پر سرگرم رہتی ہیں اور اپنے بھائی کو انصاف دلانے کے لئے گہار لگا رہی ہیں۔ اس درمیان شویتا نے 10 دن کے لئے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی بات کہی ہے۔
شویتا سنگھ کیرتی نے انسٹا گرام پر لکھا، ’بھائی کے نہیں رہنے پر کتنا بھی آپ مضبوط بنے رہنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کئی بار یہ مضبوط درد اس پر حاوی ہوجاتا ہے۔ اب کبھی بھی اسے ہنستے ہوئے یا اسے مذاق کرتے ہوئے نہیں دیکھ پاوں گی۔ مجھے حیرانی ہو رہی ہے کہ پوری طرح ابھرنے میں کتنا وقت لگے گا۔ آن لائن ذرائع سے 10 دن دور رہ کر عبادت (پرارتھنا) کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حقیقت میں اس درد سے ابھرنے کی ضرورت ہے’۔
واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی لاش گزشتہ 14 جون کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع ان کے فلیٹ میں ملی تھی۔ گزشتہ ماہ والد کے کے سنگھ نے پٹنہ کے راجیو نگر تھانے میں اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف معاملہ درج کروایا تھا۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سی بی آئی کو اس معاملے کی جانچ سونپی گئی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔