ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر روپا گانگولی نے پھر اٹھائے سوال، بولیں- ’یہ ہمیں سونے نہیں دے رہے

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کو ایک ماہ ہونے والا ہے، لیکن سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو لے کر اٹھ رہے سوال تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر روپا گانگولی نے پھر اٹھائے سوال، بولیں- ’یہ ہمیں سونے نہیں دے رہے
سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر روپا گانگولی نے پھر اٹھائے سوال

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کو ایک ماہ ہونے کو ہے، لیکن سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو لے کر اٹھ رہے سوال تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ سشانت کی موت کے بعد نہ صرف ان کی فیملی بلکہ ان کے مداح اور فنکار بھی غمگین ہیں۔ ’مہابھارت’ میں دروپدی کا کردار نبھانے والی روپا گانگولی (Roopa Ganguly) مسلسل اس معاملے میں سی بی آئی (CBI) جانچ کا مطالبہ کررہی ہیں۔ ان کے ساتھ بالی ووڈ (Bollywood) کے کئی دیگر فنکار اور ان کے مداح بھی مسلسل اس معاملے پر سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر ایک بار پھر سے روپا گانگولی نے سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر ٹوئٹر پر ایک کے بعد ایک کئی سوال کئے ہیں۔




سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی خود کشی سے متعلق گتھی کو سلجھانے کی کوشش میں پولیس مصروف ہے۔ اس معاملے پر اب تک پولیس نے 32 سے زیادہ لوگوں سے پوچھ گچھ کرلی ہے۔ روپا گانگولی (Roopa Ganguly) نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ اب ایک بار پھر سے انہوں نے ٹوئٹر کچھ ایسے سوالوں کو اٹھایا، جس نے پھر لوگوں کو حیران کردیا ہے۔


انہوں نے ٹوئٹ پر لکھا، ایک چیز جو بیشتر لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی کہ کوئی اتنا ڈیڈیکیٹیڈ اداکار اپنی زندگی کو اتنی آسانی سے ختم کیسے کرسکتا ہے؟ اس سوال کا جواب اب بھی ادھورا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا- میں سشانت کی مداح ہوں۔ #CBIforsushant #SushantSinghRajput #RoopaGanguly



ایک دوسرا ٹوئٹ کرتے ہوئے روپا گانگولی نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک دلچسپ جگہ ہے، جہاں کوئی بھی اطلاع بہت ہی آسانی سے پہنچ سکتی ہے۔ مجھے بھی بہت ساری اطلاعات ملی ہیں۔ خاص کر یہ سچے مداح میری طرح ہی ان سوالوں پر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں، جو اب تک حل نہ ہونے والے ہی ہیں’۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے پھر کہا کہ میں سشانت سنگھ راجپوت کا فین ہوں’۔ #CBIforsushant #SushantSinghRajput



ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا- ان کا خواب اور ان کے عزائم بھیک وہی تھیں، جیسا کہ بہتر بننے کے لئے ہر ہندوستانی محنت کرتا ہے۔ کیا ہمیں ایسے خواب دیکھنے کی ہمت نہیں کرنی چاہئے یا اپنے بچوں کو نہیں دیکھنے دینا چاہئے، اس خوف سے کہ کسی انجان طاقتوں کے درمیان پھنس نہ جائے؟ اس سچ کو باہر لانا ضروری ہے۔ #CBIforsushant #SushantSinghRajput




روپا گانگولی نے ایک کے بعد تقریباً 30 سے زیادہ ٹوئٹ کرکے سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر کئی سوال اٹھائے۔ ان سوالوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سے سشانت سنگھ راجپوت معاملے کے لئے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ تیز ہوگیا ہے۔ اس معاملے کے لئے پولیس کی تین اسپیشل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ اب تک سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ، رشتہ دار، ڈاکٹر، قریبی دوست جیسے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔ کئی لوگوں سے تو پولیس نے 10-9 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔ حالانکہ ابھی اس معاملے میں کچھ خاص اطلاعات سامنے نہیں آئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2020 01:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading