ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ریاچکرورتی کے بعد اب یہ خاص شخص پہنچا پولیس اسٹیشن، درج کرایا بیان

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) خود کشی معاملے میں پولیس جانچ میں مصروف ہے۔ سشانت کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے بعد قریبی دوست سدھارتھ پٹھانی (Siddharth Pithani) سے بھی پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ریاچکرورتی کے بعد اب یہ خاص شخص پہنچا پولیس اسٹیشن، درج کرایا بیان
سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ریاچکرورتی کے بعد اب یہ خاص شخص پہنچا پولیس اسٹیشن

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) خود کشی معاملے میں پولیس جانچ میں مصروف ہے۔ آئے دن کسی نہ کسی شخص سے سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ گزشتہ دنوں ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے کی گئی پولیس پوچھ گچھ خوب سرخیوں میں رہی ہے۔ اس انکوائری کے بعد میڈیا رپورٹس میں ریا چکرورتی کے ذریعہ کئے گئے انکشاف کو لے کر دعوے بھی کئے گئے۔ پولیس اس معاملے میں پرسنل اور پروفیشنل دونوں پہلووں پر گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔ وہیں اب بتایا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ کے ایک کلوز فرینڈ (قریبی دوست) اور روم میٹ رہ چکے سدھارتھ پٹھانی (Siddharth Pithani) سے بھی پوچھ گچھ ہوئی ہے۔


سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے میں پولیس جانچ میں مصروف ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے میں پولیس جانچ میں مصروف ہے۔


گزشتہ دنوں سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتا ہوا سوشل میڈیا پوسٹ خوب سرخیوں میں رہا تھا۔ وہیں اب اسپاٹ بوائے کی ایک رپورٹ کی مانیں تو سشانت سنگھ راجپوت کے دوست سدھارتھ پٹھانی کو حال ہی میں باندرہ پولیس اسٹیشن پر اسپاٹ کیا گیا۔ سدھارتھ  بلیک ٹی شرٹ پہنے اور چہرے پر ماسک لگائے باندرہ پولیس اسٹیشن پہنچے۔ بتایا جارہا ہے کہ سدھارتھ اور سشانت ممبئی کے باندرہ میں ایک ہی اپارٹمنٹ شیئر کرچکے ہیں۔


اس سے پہلے ریا چکرورتی سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تھی۔ وہ اپنے والد کے ساتھ اسپاٹ ہوئی تھیں۔ ریا چکرورتی سے پولیس نے تقریباً 10 گھنٹوں تک سشانت کی زندگی کے کئی پہلووں کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ واضح رہے کہ کئی میڈیا رپورٹس میں ان کے ذریعہ سشانت کی پرسنل اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں کئی انکشاف کئے گئے۔

 



 




View this post on Instagram




 

#SushantSinghRajput room mate #siddharthpithani snapped at Bandra police station. #viralbhayani @viralbhayani


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on






واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت معاملے پر تین اسپیشل ٹیم بنائی گئی ہیں۔ وہیں ان دو لوگوں سے پولیس کی انہیں ٹیم میں سے ایک پوچھ گچھ کرے گی۔ سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ایک ٹیم ان کے بزنس کانٹیکٹ سے لے کر ذاتی رشتوں تک ہر پہلو کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کی تیسری ٹیم سشانت سنگھ راجپوت کے ڈاکٹر، دوستوں، فیملی ممبرس سے پوچھ گچھ میں لگائی گئی ہے۔ ایسے ہی تقریباً 11-10 لوگوں سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔

 



 




View this post on Instagram




 

#SushantSinghRajput room mate #siddharthpithani snapped at Bandra police station. #viralbhayani @viralbhayani


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on




First published: Jun 22, 2020 10:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading