ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں تیز ہوئی پوچھ گچھ ، پولیس اسٹیشن پہنچی اداکار کی یہ خاص دوست

ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ (Sushant Singh Rajput) خودکشی کیس کی چھان بین مزید تیز کردی ہے اور اسی سلسلہ میں سشانت کی خاص دوست اور ساتھی اداکارہ رہیں ریا چکرورتی سے ایک مرتبہ پھر پوچھ گچھ ہورہی ہے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کیس میں تیز ہوئی پوچھ گچھ ، پولیس اسٹیشن پہنچی اداکار کی یہ خاص دوست
ادھر ممبئی پولیس نے اس کیس کی چھان بین مزید تیز کردی ہے اور اسی سلسلہ میں سشانت کی خاص دوست اور ساتھی اداکارہ رہیں ریا چکرورتی سے ایک مرتبہ پھر پوچھ گچھ ہورہی ہے ۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد ہر کوئی اس سوال کا جواب تلاش کررہا ہے کہ ہمیشہ ہنسنے مسکرانے والے اس اداکار نے اپنی بیش قیمتی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ آخر کیوں کیا ؟ ان کے اس قدم کے پیچھے کیا وجہ ہے ؟ اس بات کو لے کر سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے ۔ کوئی سشانت کے آوٹ سائیڈر ہونے پر نیپوٹزم کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے تو کوئی ان کی ذاتی زندگی کو لے کر کئی طرح کی قیاس آرائی کررہا ہے ۔ وہیں ان سب کے درمیان ممبئی پولیس نے اس کیس کی چھان بین مزید تیز کردی ہے اور اسی سلسلہ میں سشانت کی خاص دوست اور ساتھی اداکارہ رہیں ریا چکرورتی سے ایک مرتبہ پھر پوچھ گچھ ہورہی ہے ۔


اطلاعات کے مطابق ریا چکرورتی کو باندرہ پولیس اسٹیشن میں بلایا گیا ہے ۔ یہاں اداکارہ سے پوچھ گچھ ہوگی ۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں خبریں آئی تھیں کہ پولیس کو سشانت کے گھر سے ان کی پانچ ذاتی ڈائریز ملی ہیں ۔ اس ڈائری میں لکھی گئی باتوں کی جانچ کے بعد ان کی خودکشی کے پیچھے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ڈائری میں وہ کتابوں میں پڑھے گئے اہم کوٹ لکھا کرتے تھے ۔ سشانت کی ڈائری کے حساب سے کئی نزدیکی افراد سے بھی پوچھ گچھ ہوسکتی ہے ۔


بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کیس میں پہلے ہی ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے بھی پوچھ گچھ ہوچکی ہے ۔ وہیں بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ اس سلسلے میں سشانت کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا بھی تفتیش میں مدد کررہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شروعاتی جانچ میں پولیس کے سامنے ابھی تک آیا ہے کہ سشانت سنگھ نے کام کی کمی کی وجہ سے ایسا قدم اٹھایا ہے ۔ حالانکہ ابھی کئی اور پہلووں پر جانچ کی جارہی ہے ۔


سشانت کی موت کے انڈسٹری سے وابستہ کئی لوگوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ سشانت کو بالی ووڈ کے ایک حصے نے پوری طرح سے حاشیے پر کردیا تھا ، جس کو لے کر وہ کافی دنوں سے پریشان تھے ۔ نیپوٹزم اور آوٹ سائیڈرس کو لے کر سوشل میڈیا پر الگ ہی بحث چھڑ گئی ہے ۔
First published: Jun 18, 2020 11:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading