سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اب کرتی سینن سے لوگ پوچھ رہے ہیں عجیب و غریب سوالات ، جانئے کیوں
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اب کرتی سینن سے لوگ پوچھ رہے ہیں عجیب و غریب سوالات ، جانئے کیوں
اداکارہ کرتی سینن انٹرنیٹ پر زبردست سرخیوں پر آگئی ہیں ۔ ہر کوئی ان سے عجیب و غریب سوال کررہا ہے ۔ وہیں اب ان لوگوں کو کرتی سینن کی بہن نوپور سینن نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت اب اس دنیا میں نہیں ہیں ۔ اتوار کو انہوں نے خودکشی کرلی ۔ کوئی بھی ان کے ذریعہ اٹھائے گئے اس قدم پر یقین نہیں کرپا رہا ہے ۔ جہاں ایک طرف فینس اپنے سوالات کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں ، تو وہیں دوسری طرف بالی ووڈ سے وابستہ سلیبریٹیز سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کررہے ہیں ۔ اسی درمیان اداکارہ کرتی سینن انٹرنیٹ پر زبردست سرخیوں پر آگئی ہیں ۔ ہر کوئی ان سے عجیب و غریب سوال کررہا ہے ۔ وہیں اب ان لوگوں کو کرتی سینن کی بہن نوپور سینن نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
دراصل حال ہی میں نوپور نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک اوپن لیٹر شیئر کیا ہے ، جس میں لکھا ہے کہ کل سے اچانک لوگوں نے سوشل میڈیا پر ڈپریشن کو لے کر بحث شروع کردی ہے اور اس درمیان ایسے لوگ بھی ہیں ، جو پہلے سے ہی صدمہ اور غم جھیل رہے انسان کو مزید اذیت پہنچا رہے ہیں ۔ یہ لوگ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر میسیج کے ذریعہ پریشان کررہے ہیں ۔
نوپور سینن کے مطابق لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ بے رحم ہو ، ایک پوسٹ تک نہیں ڈالا تم لوگوں نے ، ایک رد عمل تک نہیں دیا ، کتنے پتھر دل ہو ۔ ایسے تبصرے اور میسیج مسلسل مل رہے ہیں ، جس سے میں اور میرا کنبہ دکھی ہے ۔ انہوں نے اس پوسٹ کے آخر میں طنز کرتے ہوئے لھا کہ آپ کی اجازت ہو تو ہم سکون سے رو سکتے ہیں ، پلیز ۔
بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کی کو اسٹار اور مبینہ طور پر گرل فرینڈ رہ چکیں اداکارہ کرتی سینن ان کی موت کی خبر سے اس قدر صدمے میں ہیں کہ انہوں نے ابھی تک کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے ۔ اس کو لے کر لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں ، لیکن جیسا کہ نوپور نے کہا کہ سبھی سمجھنا چاہئے کہ یہ خبر ہر کسی کیلئے گہرا صدمہ ہے ، ایسے میں کچھ لوگوں کو اس صدمہ سے باہر آنے کیلئے تھوڑے وقت کی ضرورت ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔