ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

خودکشی سے کچھ دن قبل اس خطرناک بیماری کا علاج کرانے کیلئے سات دنوں تک اسپتال میں بھرتی تھے سشانت سنگھ راجپوت

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) ڈپریشن کی دو بیماریوں کا علاج کرا رہے تھے ۔ لاک ڈاون سے ایک ہفتہ پہلے تک وہ ہندوجا اسپتال (Hinduja Hospital) میں علاج کرانے کیلئے بھرتی بھی تھے ۔

  • Share this:
خودکشی سے کچھ دن قبل اس خطرناک بیماری کا علاج کرانے کیلئے سات دنوں تک اسپتال میں بھرتی تھے سشانت سنگھ راجپوت
خودکشی سے کچھ دن قبل اس خطرناک بیماری کا علاج کرانے کیلئے سات دنوں تک اسپتال میں بھرتی تھے سشانت سنگھ راجپوت

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کو ان کے فینس ابھی تک قبول نہیں کر پائے ہیں ۔ ان کے فینس ان کے اس دردناک طریقہ سے دنیا سے جانے کو قبول نہیں کرپارہے ہیں اور انہیں بھلانے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ ان کے فینس کا ماننا ہے کہ وہ خودکشی کر ہی نہیں سکتے تھے ۔ اب ایک پولیس افسر کے حوالے سے ایک میڈیا ہاوس نے خبر شائع کی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی دو بیماریوں کا علاج کرا رہے تھے ۔ لاک ڈاون سے ایک ہفتہ پہلے تک وہ ہندوجا اسپتال (Hinduja Hospital) میں علاج کرانے کیلئے بھرتی بھی تھے ۔


باندرہ پولیس ان کی موت کے معاملہ کی 14 جون کے بعد سے ہی مسلسل جانچ کررہی ہے ۔ پولیس اس سلسلہ میں اب تک تقریبا تین درجن لوگوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون کو ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی تھی ، لیکن کئی بالی ووڈ فنکار اور سشانت سنگھ راجپوت کے فینس ان کی خودکشی میں سازش کا اندیشہ مسلسل ظاہر کررہے ہیں ۔


باندرہ پولیس ان کی موت کے معاملہ کی 14 جون کے بعد سے ہی مسلسل جانچ کررہی ہے ۔
باندرہ پولیس ان کی موت کے معاملہ کی 14 جون کے بعد سے ہی مسلسل جانچ کررہی ہے ۔


ان دو بیماریوں میں مبتلا تھے سشانت سنگھ راجپوت

این بی ٹی نے اس سلسلہ میں ایک خبر شائع کی ہے ۔ خبر کے مطابق پولیس افسر نے بتایا ہے کہ اس کیس میں ابھی تک کسی کے ذریعہ کسی بھی طرح کی بھی پیشہ ور سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔ یہ کیس خودکشی کا ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کیوں کی ، ہم اس کے نتیجہ پر بھی تقریبا پہنچ گئے ہیں ۔ اس افسر نے دعوی کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی خطرناک بیماریوں پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر سے متاثر تھے ۔

سشانت کی ماں بھی ڈپریشن سے متاثر تھیں

جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی والدہ بھی ڈپریشن سے متاثر تھیں ۔ جب سشانت سنگھ صرف 16 سال کے تھے ، تبھی ان کی ماں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا ۔ بالی ووڈ میں مصروفیات کے باوجود سشانت سنگھ اکیلاپن محسوس کرتے تھے ۔ یہ بات گواہوں سے پوچھ گچھ میں سامنے آئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 06:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading