ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنے پرجوش سشانت سنگھ راجپوت ، سامنے آیا ویڈیو ، دیکھ کر چھلک پڑیں گے آنسو

اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہورہا ہے ۔

  • Share this:
اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنے پرجوش سشانت سنگھ راجپوت ، سامنے آیا ویڈیو ، دیکھ کر چھلک پڑیں گے آنسو
اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کے دوران اتنے پرجوش سشانت سنگھ راجپوت ، سامنے آیا ویڈیو ، دیکھ کر چھلک پڑیں گے آنسو (Photo Grab- sowbhagyavenkitesh/Instagram)

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی آخری فلم دل بیچارہ ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ اس فلم کی ریلیز ڈیٹ آچکی ہے ۔ اس کو 24 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی اور ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا ۔ جہاں ایک طرف اس فلم کا سبھی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں وہیں دوسری طرف اس کو او ٹی ٹی نہیں بلکہ سنیما گھروں میں ریلیز کئے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ اس درمیان اس فلم کی شوٹنگ کے دنوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں سشانت سنگھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔


یہ ویڈیو ٹی وی ریئلیٹی شو کی جج اور کلاسیکل ڈانسر سوبھاگیہ وینکٹیش نے شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے اس کے کپشن میں لکھا : سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اما ۔۔۔ دونوں پازیٹیویٹی سے بھرے ہوئے ہیں ۔ اس ویڈیو میں سشانت سنگھ راجپوت اپنی آن اسکرین دادی سبالکشمی کے ساتھ فلم کائی پوچے کے گانے مانجھا پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ سبالکشمی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے سشانت سنگھ راجپوت کافی مستی بھرے انداز میں ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

Ammamma with Sushant ❤️ two of them full of positivity...


A post shared by Sowbhagya Venkitesh (@sowbhagyavenkitesh) on






بتادیں کہ فلم دل بیچارہ میں ایکٹر ڈانسر سبالکمشی فلم اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کی دادی کے رول میں نظر آنے والی ہیں ۔ بات کریں فلم کی تو دل بیچارہ کے ساتھ اداکارہ سنجنا سنگھی ڈیبیو کررہی ہیں ۔ انہوں نے سشانت کی موت کے بعد اس فلم کا پوسٹر ریلیز کیا تھا اور ساتھ ہی فلم ریلیز کی بھی جانکاری دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان نے شیئر کی ایسی تصویر ، غصہ سے آگ ببولہ ہوئے سشانت سنگھ راجپوت کے فینس ، جانئے کیوں

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے پہلی مرتبہ انکتا لوکھنڈے اور بیٹے کے رشتے پر توڑی خاموشی ، کہی یہ بڑی بات

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے لکھی انتہائی جذباتی پوسٹ ، پڑھ کر آنکھیں ہوجائیں گی نم

فلم دل بیچارہ کو مکیش چھابڑا نے بنایا ہے ۔ مکیش نے ہی سشانت کی ڈیبیو فلم کائی پوچے کو بھی بنایا تھا ۔ فلم دل بیچارہ ہالی ووڈ فلم دی فالٹ ان اوور اسٹارس کا ہندی ریمیک ہے ۔ یہ فلم رائٹر جانی گرین کی اسی نام کی کتاب پر بنی تھی ۔
First published: Jun 27, 2020 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading