ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن پھر رہنے لگے اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ ، بتائی یہ بڑی وجہ

ریتک روشن نے اپنی سابق اہلیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس فیصلہ کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن پھر رہنے لگے اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ ، بتائی یہ بڑی وجہ
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن پھر رہنے لگے اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ ، بتائی یہ بڑی وجہ

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن اور ان کی اہلیہ سوزین خان کو الگ ہوئے اب عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں کافی مصروف ہیں ، لیکن طلاق کے بعد بھی یہ دونوں اپنے بچوں کی سرپرستی میں کبھی کوئی کوتاہی برتتے نظر نہیں آتے ہیں ۔ الگ ہونے کے بعد بھی اپنے بچوں کو ماں اور باپ دونوں کا پیار دینے کیلئے دونوں اکثر ایک ساتھ چھٹیاں مناتے نظر آتے ہیں ۔ ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں لوگ اپنے اپنے گھروں میں قید ہیں اور کورنٹائن میں ہیں ، وہیں ریتک روشن کی اہلیہ سوزین خان نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے ۔


دراصل اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے بالی ووڈ کے زیادہ تر ستارے کورنٹائن ہیں اور اپنے اپنے گھر پر ہی وقت گزار رہے ہیں ۔ وہیں منگل کو وزیر اعظم مودی نے ملک بھر میں اکیس دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے ۔ ایسے میں اپنے بچوں کو ماں اور باپ دونوں کا پیار دینے کیلئے سوزین نے اپنے سابق شوہر ریتک روشن کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ریتک کے دونوں بیٹے ان کے ساتھ رہتے ہیں اوراب سوزین بھی ان کے ہی ساتھ ان کے جوہو والے گھر میں شفٹ ہوگئی ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

. It is unimaginable for me, as a parent, to think of having to be separated from my children at a time when the country is practicing lockdowns. . It is heartwarming to see the world come together as one in this time of deep uncertainty and possibility of months of social distancing and potential lockdowns for several weeks perhaps . . While the world talks about humanity coming together, I think it represents more than just an idea especially for parents sharing custody of their kids. How to keep their kids close to them without infringing on the right of the other who also has an equal right to be with his/her children. . This is a picture of dear Sussanne (my ex wife) , who has graciously volunteered to temporarily move out of her home so that our children are not disconnected indefinitely from either one of us. . Thank you Sussanne for being so supportive and understanding in our journey of co-parenting. . Our children will tell the story we create for them. . I hope and pray that in order to safeguard the health of ourselves and our loved ones, we all find our way to express love, empathy, courage, strength with an open heart ❤️. . #beopen #bekind #bebrave #responsibility #coexist #empathy #strength #courage #oneworld #humanity #wecanfighththis #loveoverfear


A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan) on Mar 25, 2020 at 1:20am PDT





ریتک روشن نے اپنی سابق اہلیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس فیصلہ کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ریتک نے لکھا کہ ہمارا ملک جب لاک ڈاون کے حالات سے گزر رہا ہے ، ایسے میں میرے لئے یہ سوچنا بھی مشکل ہے کہ میں اپنے بچوں سے دور رہوں ، یہ دیکھ کر بڑا اطمینان ہے کہ اس پریشانی اور غیریقینی کے وقت میں جب سماجی دوری کا یہ دور کتنا لمبا چلے گا ، معلوم نہیں ، پوری دنیا ایک ساتھ آگئی ہے ۔ جب پوری دنیا انسانیت کیلئے ایک ساتھ آگئی ہے ، تب ایسے میں یہ ایسے ماں اور باپ کی ذمہ داری بھی بن جاتی ہے ، جو اپنے بچوں کی تحویل شیئر کررہے ہیں ، کہ کیسے اپنے بچوں کو ایسے وقت میں دونوں کے پاس رکھا جائے ، کیونکہ دوسرے کا بھی یہ اتنا ہی حق ہے  ۔ یہ محترمہ سوزین ( میری سابق اہلیہ ) کی تصویر ہے ، جو کچھ وقت کیلئے ہمارے بچوں کی خاطر اپنے گھر کی بجائے ہمارے ساتھ رہنے آگئی ہیں تاکہ اس غیر یقینی کی صورتحال میں ہم دونوں کو اپنے بچوں سے الگ نہ رہنا پڑے ۔ تھینکیو سوجین ۔
First published: Mar 25, 2020 05:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading