ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سوزین خان نے کہا : 'سوچتی ہوں میں لڑکا ہوں' ، سابق شوہر ریتک روشن نے کمنٹ کرکے کہہ ڈالی ایسی بات

سوزین خان (Sussanne Khan) نے حال ہی میں ایک مرر سیلفی شیئر کرکے خود کو لڑکا بتایا ہے ، جس کے بعد سے یہ تصویر کافی وائرل ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
سوزین خان نے کہا : 'سوچتی ہوں میں لڑکا ہوں' ، سابق شوہر ریتک روشن نے کمنٹ کرکے کہہ ڈالی ایسی بات
سوزین خان نے کہا : 'سوچتی ہوں میں لڑکا ہوں' ، سابق شوہر ریتک روشن نے کمنٹ کرکے کہہ ڈالی ایسی بات

سوزین خان اور ریتک روشن کی راہیں الگ الگ ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ سات سالوں سے دونوں الگ الگ رہ رہے ہیں ، لیکن دونوں آج بھی اچھے دوست ہیں ۔ دوستی کے ساتھ ساتھ دونوں اپنے بچوں کیلئے اکثر ساتھ نظر آجاتے ہیں ۔ دونوں ہی نہ صرف اپنے دونوں بچوں کا پورا خیال رکھتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹ کرتے رہتے ہیں ۔ حال ہی سوزین خان نے مرر سیلفی شیئر کی ہے ، جس میں وہ خود کو لڑکا بتا رہی ہیں ۔ یہ تصویر دیکھ کر ریتک سے رہا نہیں گیا اور انہوں نے کمنٹ کردیا ۔


سوزین خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ حال ہی میں ایک مرر سیلفی شیئر کرکے انہوں نے خود کو لڑکا بتایا ہے ، جس کے بعد یہ تصویر وائرل ہوگئی ہے ۔ اس تصویر میں وہ بلیک جینس کے ساتھ سفید شارٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ سوزین نے مرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا : کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ میں ایک لڑکا ہوں ۔ ویڈنیسڈے موڈ ۔




سوزین کی اس تصویر کو دیکھتے ہی ریتک روشن نے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کمنٹ کیا : ہاہاہا ۔۔۔۔۔ نائس پک ۔ فینس کو بھی سوزین کی یہ تصویر کافی پسند آرہی ہے ۔ ایک فین نے لکھا : آپ بہت خوبصورت ہو ۔ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا : آپ کے چھوٹے بالوں سے پیار ہوگیا ہے ۔

بتادیں کہ سوزین کو لے کر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ بگ باس 14 کے کنٹیسٹنٹ علی گونی کے کزن ارسلان گونی کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ پنک ولا کی خبر کے مطابق سوزین اور ارسلان کافی اچھے دوست ہیں ۔ دونوں تقریبا چھ مہینے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ ریتک روشن اور سوزین کا شمار بالی ووڈ کے پرفیکٹ کپلس میں ہوتا تھا ، لیکن سال 2013 میں دونوں نے علاحدگی اختیار کرلی ۔ دونوں الگ کیوں ہوئے ، اس بات کا تذکرہ دونوں نے آج تک نہیں کیا ہے ۔ حالانکہ الگ ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان اچھی بانڈنگ ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 25, 2021 09:24 AM IST