ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جامعہ نگر فائرنگ : سورا بھاسکر کے بعد انوراگ کشیپ نے کہا : چھ سالوں میں یہی ملا ، مبارک ہو

سی اے اے اور این آر سی کو لے کر سورا بھاسکر ، انوراگ کشیپ جیسی کئی بالی ووڈ ہستیاں مخالفت کررہی ہیں ۔ سورا بھاسکر شاہین باغ میں جاری احتجاج کی حمایت میں ان کے درمیان بھی پہنچی تھیں ۔

  • Share this:
جامعہ نگر فائرنگ : سورا بھاسکر کے بعد انوراگ کشیپ نے کہا : چھ سالوں میں یہی ملا ، مبارک ہو
سورا بھاسکر اور انوراگ کشیپ ۔ فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سورا بھاسکر نے دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کررہے مظاہرین پر گولی چلنے کے بعد حکومت پر پھر حملہ بولا ہے ۔ جامعہ نگر فائرنگ پر سورا بھاسکر نے ٹویٹ کیا کہ اس میں کچھ بھی چونکنے جیسا نہیں ہے ، یہ صرف اسی کا نتیجہ ہے جو ہم نے 2014 میں کیا ۔ آپ کسی بھی سنگھ کو ماننے والے کا نظریہ اٹھاکر پڑھ لیجئے ، ان کا یہی سب سے مدلل راستہ ہے ۔ ان کو ووٹ دیں گے تو ایسی ہی حالت میں جائیں گے ۔


اس کے بعد انوراگ کشیپ نے بھی ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ پولیس کا یونیفارم بھی اب خاکی سے بھگوا کردینا چاہئے ۔ منگل پانڈے 1857 میں ہی ممکن تھا ۔ آج سب کیچڑ منگل مئے ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ کے بعد کئی ٹویٹ کئے ۔ ایک ٹویٹ میں لکھا : اور کمال کی بات یہ ہے کہ ان سارے ہندتو دہشت گردوں کو لگتا ہے کہ وہ محب وطن ہیں ۔ بی جے پی نے گزشتہ چھ سالوں میں یہی حاصل کیا ہے ۔ مبارک ہو ۔







وہیں اداکار محمد ذیشان ایوب نے ٹویٹ کیا کہ جن لوگوں کو یہ سب حیران کن لگ رہا ہے ، ان سے میں صرف یہی کہوں گا کہ آپ نیند میں تھے ۔


غور طلب ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کو لے کر سورا بھاسکر ، انوراگ کشیپ جیسی کئی بالی ووڈ ہستیاں مخالفت کررہی ہیں ۔ سورا بھاسکر شاہین باغ میں جاری احتجاج کی حمایت میں ان کے درمیان بھی پہنچی تھیں ۔
First published: Jan 30, 2020 11:37 PM IST