ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی نئی ویب سیریز رس بھری ، سورا بھاسکر کا بولڈ انداز دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر (Swara Bhaskar) اپنی نئی ویب سیریز رس بھری (Rashbhari) کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ آٹھ ایپی سوڈ کی یہ ویب سیریز 25 جون کو ریلیز کردی گئی ہے ۔

  • Share this:
ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی نئی ویب سیریز رس بھری ، سورا بھاسکر کا بولڈ انداز دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش
ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی نئی ویب سیریز رس بھری ، سورا بھاسکر کا بولڈ انداز دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر (Swara Bhaskar) اپنی نئی ویب سیریز رس بھری (Rashbhari) کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ آٹھ ایپی سوڈ کی یہ ویب سیریز 25 جون کو ریلیز کردی گئی ہے ۔ اس کو ایمیزون پرائم ویڈیو (Amazon Prime Video) پر ریلیز کیا گیا ہے ۔ سیریز کا ٹریلر ریلیز ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد اس کو اسٹریم کیا گیا ۔ سورا بھاسکر اسٹارر یہ ویب سیریز ایک قسم کی ڈارک کامیڈی ہے ، جس میں وہ ڈبل رول میں نظر آرہی ہیں ۔ سیریز میں سورا بھاسکر نے طوائف رس بھری اور انگریزی ٹیچر شانو بنسل کا کردار ادا کیا ہے ۔


ویب سیریز رس بھری (Rasabhari Web series)  کی کہانی میرٹھ کی ایک انگلش ٹیچر کی کہانی دکھائی گئی ہے ۔ شانو بنسل نام کی اس ٹیچر کی اداوں پر پورا محلہ فدا ہے ۔ ساتھ ہی جس اسکول میں وہ پڑھاتی ہیں وہاں کا ایک نوجوان لڑکا بھی ان کا دیوانہ ہوجاتا ہے ۔


اسٹوڈینٹ اپنے والد سے ضد کرکے شانو میڈم سے کوچنگ لینا شروع کرتا ہے اور ایک دن پڑھتے پڑھتے اپنے ٹیچر کو کس کر بیٹھتا ہے ، جس پر اس کی ٹیچر زور دار تھپڑ جڑ دیتی ہے ۔ اس کے بعد اسٹوڈینٹ کو سچائی کا پتہ چلتا ہے کہ جس کی چرچا ہورہی ہے وہ کوئی رس بھری نام کی خاتون ہے ، جو شالو جیسی نظر آتی ہے ۔ یہ سیریز ڈارک کامیڈی ٹائپ کی ہے ۔


ویب سیریز رس بھری میں سورا بھاسکر لیڈ رول میں ہیں ۔ سورا کے علاوہ سیریز میں سوناکشی گروور ، نیلو کوہلی اور آیوشمان سکسینہ جیسے ایکٹرس بھی اہم رول میں ہیں ۔ نکھل گنیش بھٹ کی ہدایت کاری میں یہ ویب سیریز بنائی گئی ہے ۔
First published: Jun 26, 2020 04:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading