ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنہیا کمار کی دیوانی ہوئی بالی ووڈ کی یہ مشہور اداکارہ ، ویڈیو شیئر کرکے کہہ ڈالی ایسی بات

سورا بھاسکر پہلے بھی کئی مرتبہ سیاست سے وابستہ معاملات پر بول چکی ہیں ۔ اس مرتبہ انہوں نے سوشل میڈیا پر راہل گاندھی اور نریندر مودی کو چھوڑ کر کنہیا کمار کی تعریفوں کے پل باندھ دئے ہیں ۔

  • Share this:
کنہیا کمار کی دیوانی ہوئی بالی ووڈ کی یہ مشہور اداکارہ ، ویڈیو شیئر کرکے کہہ ڈالی ایسی بات
کنہیا کمار کی فائل فوٹو

لوک سبھا انتخابات 2019 نزدیک ہے اور ملک بھر پر اس کا خمار حاوی ہے ۔ چاروں طرف کبھی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام سنائی دے رہا ہے تو کبھی راہل گاندھی کا ... لیکن ایک اداکارہ ہیں جو وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کو چھور کر کسی اور کی دیوانی ہوئی جارہی ہیں ۔ یہ اداکارہ کوئی اور بلکہ سورا بھاسکر ہیں ۔

سورا بھاسکر پہلے بھی کئی مرتبہ سیاست سے وابستہ معاملات پر بول چکی ہیں ۔ اس مرتبہ انہوں نے سوشل میڈیا پر راہل گاندھی اور نریندر مودی کو چھوڑ کر کنہیا کمار کی تعریفوں کے پل باندھ دئے ہیں ۔

دراصل سورا بھاسکر کنہیا کمار کی ایک تقریر سے کافی متاثر ہوگئی ہیں ۔ یہ تقریر جگنیش میوانی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کی تھی ۔ ویڈیو میں کنہیا کمار حق اور مساوات کی باتیں کرتے نظر آرہے ہیں ۔ جیسے ہی یہ تقریر سورا بھاسکر نے سنی ، وہ اتنی متاثر ہوگئیں کہ اس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کنہیا کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے ۔



سورا نے ٹویٹر پر لکھا کہ بول کے لب آزاد ہیں تیرے ، بول زبان اب تک تیری ہے ... کنہیا ایک شاندار سیاستداں ہیں اور بہترین مقرر بھی ہیں ، میں امید کرتی ہوں کہ انہیں صلاحیت اور اپنی ایمانداری کو پارلیمنٹ میں بہترین طریقہ سے پیش کرنے کا موقع مل سکے ۔ آپ کے پاس گنوانے کیلئے کچھ بھی نہیں بلکہ کھولنے کیلئے بوڑیاں ہیں اور جیتنے کیلئے پوری دنیا ہے ۔
First published: Apr 01, 2019 04:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading