ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سالگرہ مبارک: سیف اور کرینہ سے نہیں اس شخص سے ملتا ہے تیمور کا چہرہ

سیف اور کرینہ کے لاڈلے تیمور علی خان 20 دسمبر کو دو سال کے ہو گئے ہیں

  • Share this:
سالگرہ مبارک: سیف اور کرینہ سے نہیں اس شخص سے ملتا ہے تیمور کا چہرہ
سیف اور کرینہ کے لاڈلے تیمور علی خان 20 دسمبر کو دو سال کے ہو گئے ہیں

سیف اور کرینہ کے لاڈلے تیمور علی خان 20 دسمبر کو دو سال کے ہو گئے ہیں۔ اپنی کیوٹنیس کی وجہ سے تیمور گزشتہ دو سالوں سے انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان کے لاکھوں  چاہنے والے ہیں، تاہم ان کے مداحوں کے بیچ ہمیشہ اس بات کو لے کر ذکر ہوتا ہے کہ تیمور کا چہرہ آخر کس کی طرح ہے۔


کسی کا ماننا ہے کہ تیمور کا چہرہ اپنے والد سیف علی خان سے ملتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ وہ اپنی والدہ کرینہ کپور کے جیسے ہیں۔ حالاںکہ ان کے والد سیف علی خان کی اسے لے کر کچھ اور ہی رائے ہے۔ سیف علی خان کو لگتا ہے کہ تیمور نہ تو ان کے جیسے ہیں اور نہ ہی کرینہ کے جیسے، بلکہ ان کی شباہت اپنے نانا رندھیر کپور سے ملتی ہے۔


قابل غور ہے کہ تیمور کی سالگرہ منانے کے لئے کرینہ، سیف اور تیمور ان دنوں جنوبی افریقہ گئے ہوئے ہیں۔ جہاں آج ہی کے دن جنوبی افریقہ میں ان کی سالگرہ منائی جائےگی۔ آپ کو بتا دیں کہ سیف اور کرینہ نے جنوبی افریقہ جانے سے قبل ہی اپنے لاڈلے تیمور کی سالگرہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ زور شور سے منائی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں سیف اور کرینہ کے ساتھ کچھ اس انداز میں اپنی سالگرہ منا رہے ہیں تیمور علی خان
First published: Dec 20, 2018 08:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading