ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جنوبی افریقہ میں سیف اور کرینہ کے ساتھ کچھ اس انداز میں اپنی سالگرہ منا رہے ہیں تیمور علی خان، تصاویر وائرل

تیمور جلد ہی دو سال کے ہونے والے ہیں۔ جہاں 20 دسمبر کو جنوبی افریقہ میں ان کی سالگرہ منائی جائےگی

  • Share this:

بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک سیف اور کرینہ ان دنوں جنوبی افریقہ میں اپنی چھٹیاں منا رہے ہیں۔ جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جہاں کیوٹ تیمور علی خان بھی مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ تیمور کی سالگرہ منانے کے لئے کرینہ، سیف اور تیمور ان دنوں جنوبی افریقہ گئے ہوئے ہیں۔

تیمور جلد ہی دو سال کے ہونے والے ہیں۔ جہاں 20 دسمبر کو جنوبی افریقہ میں ان کی سالگرہ منائی جائےگی۔ آپ کو بتا دیں کہ سیف اور کرینہ نے جنوبی افریقہ جانے سے قبل ہی اپنے لاڈلے تیمور کی سالگرہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ زور شور سے منائی تھی۔

قابل غور ہے کہ 8 دسمبر کو ہوئی تیمور کے سالگرہ جشن میں بالی ووڈ کے کئی اسٹارس اور اسٹار کڈس نظر آئے تھے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھی۔

First published: Dec 18, 2018 10:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading