ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

42 سال کی عمر میں تنیشا مکھرجی کے ہاٹ انداز پر فدا ہوئے مداح، بکنی والی تصویر ہو رہی ہے وائرل

تنیشا مکھرجی (TANISHA MUKHRJEE) نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں کام کیا، لیکن ان کی بہن کاجول کی طرح مداحوں کے درمیان اپنی جگہ نہیں بنا پائیں۔

  • Share this:
42 سال کی عمر میں تنیشا مکھرجی کے ہاٹ انداز پر فدا ہوئے مداح، بکنی والی تصویر ہو رہی ہے وائرل
تنیشا مکھرجی۔ تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام (Instagram)

نئی دہلی: کاجول کی بہن تنیشا مکھرجی اپنے کیریئر گراف سے تو کسی کو یاد نہیں ہوں گی، لیکن اپنی بولڈ تصاویر سے اکثر لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ تنیشا نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں میں کام کیا، لیکن ان کی بہن کاجول کی طرح مداحوں کے درمیان اپنی جگہ نہیں بنا پائیں۔ فی الحال وہ فلمی دنیا سے دور ہیں، لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔


تنیشا مکھرجی اکثر اپنی ہاٹ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان دنوں تنیشا کی ایک ہاٹ بکنی تصویر سوشل پلیٹ فارم پر سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ اس تصویر میں وہ بے حد ہی ہاٹ نظر آرہی ہیں۔ تنیشا اس تصویر میں سمندر کے کنارے گرین کلر (ہرے رنگ) کی بکنی پہنی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جس میں وہ بے حد بولڈ لُک میں ہیں۔ انہوں نے دو تصاویر شیئر کی ہے۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Tanishaa Mukerji (@tanishaamukerji)






حالانکہ یہ تنیشا کی پہلی بکنی والی تصویر نہیں ہے، وہ پہلے بھی کئی بار بولڈنیس کی حد تک جاتی رہی ہیں۔ تب بھی ہر بار کی طرح سوشل میڈیا پر یہ تصویر بھی دھمال مچا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنی ہاٹ بکنی والی تصویریں شیئر کرتی نظر آئی ہیں اور ہر بار ان کے مداح ان کی تصویروں پر کمنٹ کرکے ان کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ہیں۔ انڈین ہو یا ویسٹرس تنیشا ہر ڈریس کو بے حد شاندار انداز سے کیری کرتی ہیں۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Tanishaa Mukerji (@tanishaamukerji)






تنیشا مکھرجی فیملی کے ساتھ بھی اکثر اپنی تصویریں شیئر کرتی ہیں۔ انسٹا گرام پر تنیشا کی کئی تصویریں ان کی ماں تنوجا اور کاجول کے ساتھ بھی مل جاتی ہیں۔ انہیں اکثر فیملی کے ساتھ کئی مقامات پر اسپاٹ کیا جاتا ہے، جہاں دونوں بہنوں کے درمیان اچھی بانڈنگ دیکھنے کو ملتی ہے۔ واضح رہے کہ تنیشا مکھرجی کی عمر 42 سال ہے اور اداکارہ نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ تنیشا بگ باس میں بھی دکھائی دے چکی ہیں۔ حالانکہ ان کی فلموں کی طرح ان کا گیم بھی شائقین کو زیادہ پسند نہیں آیا تھا۔ بگ باس میں وہ ارمان کوہلی کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی، جو زیادہ دن نہیں چلا، جس کے بعد وہ کہتی نظر آئیں کہ ان کی زندگی میں کوئی نہیں ہیں۔ وہ سنگل ہیں اور انہیں شادی کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 20, 2021 04:13 PM IST