ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس مشہور اداکار نے کیا سنسنی خیز انکشاف ، کہا : بچپن میں میرے ساتھ ہوا ریپ

راہل رام کرشن نے کہا کہ میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر قریبی نگاہ رکھیں ۔ ان کے طرز عمل میں تبدیلوں کو بھی دیکھیں ۔

  • Share this:
اس مشہور اداکار نے کیا سنسنی خیز انکشاف ، کہا : بچپن میں میرے ساتھ ہوا ریپ
اس مشہور اداکار نے کیا سنسنی خیز انکشاف ، کہا : بچپن میں میرے ساتھ ہوا ریپ

ارجن ریڈی جیسی ساوتھ انڈسٹری کی بڑی فلموں میں کام کرنے والے تلگو اداکار راہل رام کرشن نے اپنی زندگی سے وابستہ ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بتایا کہ بچپن میں ان کے ساتھ بدفعلی کی گئی تھی ۔ بتادیں کہ راہل رام کرشن متعدد ساؤتھ فلموں میں بطور اداکار کام کرچکے ہیں ۔ انہیں بیسٹ کامیڈین کے لئے دو ایوارڈس بھی مل چکے ہیں ۔


راہل رام کرشن نے 20 جنوری کو اپنے ٹویٹر پر لکھا  کہ بچپن میں میرے ساتھ بدفعلی کی گئی ۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس سلسلہ میں اپنے غم کے بارے میں کیا کہوں ۔ سوائے اس کے کہ کیوں یہ ایسا ہے ، جس کو میں خود جاننا چاہتا ہوں ۔ یہ سب کچھ تکلیف پہنچانے والا ہے ۔



اس کے بعد اداکار راہل رام کرشن نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ میرے ساتھ ہوئے اس جرم کے ساتھ زندگی گزار رہا ہوں ، یہاں کہیں بھی انصاف نہیں ملتا ، صرف پل بھر کا آرام ہے ، اپنے آدمیوں کو اچھا بننا سکھائیں ۔


راہل رام کرشن نے اس کے بعد ایک اور ٹویٹ کیا۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ میری مدد کرنے کے لئے آپ سب کا شکریہ ۔ آپ کے اچھے الفاظ نے میری کسی بھی دیگر چیز سے زیادہ مدد کی ہے ۔


انہوں نے مزید لکھا  کہ میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر قریبی نگاہ رکھیں ۔ ان کے طرز عمل میں تبدیلوں کو بھی دیکھیں ۔
First published: Jan 22, 2020 07:11 PM IST